دنیا بول ہے
پاکستان کے نمبر ون نیوز چینل بول کے پہلے مارننگ شو ’’دنیا بول ہے‘‘ کا آج سے شاندار آغاز ہوگیا۔
نامور ہوسٹ طلحہ جتوئی اور وردہ شعیب کی میزبانی میں شروع ہونے والے پاکستان کے سب سے منفرد مارننگ شو ’’دنیا بول ہے‘‘ کا آج سے آغاز ہوگیا جس میں فہیم خان بھی میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ صارفین کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے بول نیٹ ورک کے آفیشل یوٹیوب چینل پر بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’دنیا بول ہے‘ میں ناظرین کو کیا نیا دیکھنے کو ملے گا ؟
’’دنیا بول ہے‘‘ کی پہلی قسط میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور اس کے لیے نامور تجزیہ کاروں کو دعوت دی گئی جنہوں نے اپنی رائے سے ناظرین کو آگاہ کیا ، اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر بھی کھل کر گفتگو کی گئی۔
’’دنیا بول ہے‘‘ میں ناظرین کی معلومات میں اضافہ کرنے کے لیے خصوصی طور پر معشیت کا سیگمنٹ رکھا گیا ہے جس میں نامور معاشی ماہرین ملک کی موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہ کرتے ہیں اور مہنگائی، روپے کی بڑھتی قدر اور سونے کی قیمت میں اضافے سمیت کئی اہم معاملات پر سیر حاصل گفتگو کی جائے گی۔
علاوہ ازیں ناظرین کو ٹی وی اور ڈرامہ انڈسٹری سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لیے خاص طور پر انٹرٹینمنٹ کا سیگمنٹ بھی رکھا گیا ہے جس کی پہلے حصے میں پاکستان کے نامور اداکار ومیزبان فیصل قریشی کو دعوت دی گئی جنہوں نے پاکستان میں میڈیا انڈسٹری کے زوال سے متعلق موضوع پر اپنی ماہرانہ رائے دی۔
یہ بھی پڑھیں؛ دیکھئے پاکستان کا نمبر ون مارننگ شو دنیا بول ہے
’’دنیا بول ہے‘‘ میں ملک بھر سے خصوصی ٹیلنٹ کو بھی سامنے لایا جائے گا اور ان کی پذیرائی کی جائے گی جب کہ پہلے پروگرام میں حال ہی میں پاکستان کے کم عمر ترین اسنوکر کے عالمی چیمپئن بننے والے احسن رمضان کو مدعو کیا گیا اور ان کی زندگی اور پروفیشن سے متعلق اہم سوالات کیے گئے۔
واضح رہے ناظرین کی صبح کو تازہ دم بنانے کے لیے “دنیا بول ہے“ ہر پیر سے جمعہ صبح 9:00 بجے صرف بول نیوز پر نشر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
