پاکستانی اداکار سمیع خان کا کہنا ہے کہ نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی پھانسی ہمارے عدالتی انصاف کے لئے ایک امتحان ہے۔
سمیع خان نے ظاہر جعفر کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے پر ردعمل میں کہا کہ اس اپیل پر کارروائی ہمارے عدالتی نظام کا ایک امتحان ہے۔

اداکار نے ظاہر جعفر کی اپیل کے بارے میں ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ پاور گیمز اب شروع ہوتی ہیں، اسے سزا ہو گئی لیکن جب تک اسے پھانسی نہیں دی جائے گی انصاف نہیں ملے گا لہٰذا، نظام عدل کا امتحان ابھی جاری ہے۔
انہوں نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ طاقت بمقابلہ انصاف کی جنگ جاری ہے، یہ ہمارے نظامِ انصاف کا بھی امتحان ہے۔

اداکار نے وزیر اعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ہم انصاف چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
