پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ بھی وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں بول پڑیں۔
ثمینہ پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں اپنی ٹوئٹر فیملی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم نے گھبرانا نہیں ہے اور اپنے کپتان کا ساتھ نہیں چھوڑنا ہے۔
My Twitter family hum nay GhabrAna nahi hai Apnay Kaptaan ka saath nahi chhorna. Game toh ab shuru huwi hai. Hum Jeetaingay. Hamesha Such ki jeet hoti hai. Logon ki support hawa ka Rukh badal Degi. Pakistan zindabad
— Samina Peerzada (@SaminaSays) April 9, 2022
اداکارہ نے کہا کہ گیم تو اب شروع ہوا ہے، ہم جیت جائیں گے کیونکہ ہمیشہ سچ کی جیت ہوتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کی سپورٹ ہواؤں کا رُخ بدل دے گی۔
جہاں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کی ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں حمایت کی جا رہی ہے وہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی فنکار برادری بھی عمران خان کا خوب ساتھ دے رہی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
