Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نفیس نے یتیم خانے میں ولیمہ کر کے تاریخ رقم کردی

Now Reading:

مریم نفیس نے یتیم خانے میں ولیمہ کر کے تاریخ رقم کردی

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستانی اداکارہ مریم نفیس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے یتیم خانے میں اپنا ولیمہ کر کے تاریخ رقم کردی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر بچوں کے ہمراہ کھیلتے، کھانا تقسیم کرتے تصاویر شیئر کیں ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by مریم نفیس (@mariyam.nafees)

Advertisement

ان تصاویر کو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ شادی کی تمام تر تقریبات میں سے سب سے بہترین تقریب ان بچوں کے ساتھ رہی ہے۔

مریم نفیس نے لکھا کہ ہماری شادی کی تقریبات کا سب سے خاص حصہ ولیمے کا تھا کیونکہ اس کا ہر لمحہ بہترین تھا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ان بچوں کے چہروں پر خوشی، ان کے ساتھ کھانا کھانا، ان کے ساتھ وقت گزارنا، ایسی معصوم گفتگو، میٹھی دعاؤں کے ساتھ ہی ہمارا ولیمہ بہترین رہا اور ہمارا ولیمہ کرنے کا اس سے بہتر طریقہ شاید کوئی اور نہیں ہو سکتا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ اب ہم مستقبل میں ان بچوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور انہیں غیر مشروط محبت سے بھرے گھر تلاش کرنے کے لیے بھرپور کام کریں گے ،انشاء اللہ۔

Advertisement

مریم نفیس نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

گزشتہ دنوں مریم نفیس فلم میکر امان احمد کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں ہیں جبکہ انہوں نے مئی 2021 میں منگنی کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر