Advertisement
Advertisement
Advertisement

کون سے مشہور بھارتی اداکار عمران خان کو پسند کرتے ہیں؟

Now Reading:

کون سے مشہور بھارتی اداکار عمران خان کو پسند کرتے ہیں؟

چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان کے صرف پاکستانی اداکار ہی نہیں بلکہ بھارتی اداکار بھی مداح ہیں۔

بھارت کے وہ مشہور اداکار جو عمران خان سے بہت متاثر ہیں۔

عامر خان نے اپنی مشہور زمانہ فلم لگان میں استعمال ہونے والا بلا نیلام کیا تھا اور اس کے بدلے 6 ملین پاکستانی روپیے عمران خان کو شوکت خانم کے لیے امداد دی تھی اور کہا تھا کہ آپ اگر الیکشن جیت جائیں گے تو میں آپ کی خوشی کو منانے کے لیے یہاں پاکستان آ کر جشن مناؤں گا۔

اداکار سلمان خان بھی سابق وزیرِاعظم عمران خان کی تعریفیں کرتے ہیں اور ایک مرتبہ انہوں نے کہا تھا کہ عمران خان میرا بڑا بھائی ہے وہ اچھا اور نیک انسان ہے، اس کے راستے صاف ہیں۔

Advertisement

بھارتی اداکار انیل کپور بھی عمران خان کے مداح ہیں، ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ میری دعا ہے عمران خان وزیرِاعظم پاکستان بنیں، وہ ایک سچے لیڈر اور ہیرو ہیں۔

انہوں نے کھیل کے ساتھ عوام کے دل بھی جیت لیے  اور میرا دل بھی جیت لیا ہے۔

بھارت کے کنگ شاہ رُخ خان کئی مرتبہ عمران خان سے ملاقات کر چکے ہیں اور ایک وقت تھا جبکہ کرکٹ کے گراؤنڈ میں کسی وجہ سے عمران خان نے شاہ رُخ خان کو ڈانٹا بھی تھا لیکن اس کے باوجود بھی شاہ رخ خان عمران خان کے مداح ہیں۔

بھارتی اداکارہ ریکھا بھی عمران خان کی دیوانی ہیں اور ایک زمانہ تھا کہ دونوں کی خوب ملاقاتیں ہوتی تھیں۔

ریکھا عمران خان سے شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن چونکہ معاملات صرف بارڈر پار نہیں ہیں بلکہ مذاہب و دیگر تفرقات بھی ہیں جس کی وجہ سے یہ ممکن نہ ہوسکا۔

Advertisement

واضح رہے کہ عمران خان کو پاکستانی اداکار بھی بہت سپورٹ کرتے ہیں انہیں پسند کرتے ہیں اور ان کے جلسوں میں بھی شرکت کرتے ہیں کیونکہ عمران خان نے 22 سالہ جدوجہد میں تحریکِ انصاف کو اس قدر مضبوط بنایا ہے کہ نہ صرف وہ خود ملک کے وزیرِ اعظم بنے بلکہ ایسے وزیرِاعظم بنے کہ ان کے جانے کے بعد اکثریت کی یہ خواہش ہے کہ وہ ایک مرتبہ پھر پاکستان کے وزیرِاعظم بنیں۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر