Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہزاد رائے کا کراچی میں صفائی کے فقدان پر تشویش کا اظہار

Now Reading:

شہزاد رائے کا کراچی میں صفائی کے فقدان پر تشویش کا اظہار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ، گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے کراچی میں صفائی کے فقدان پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

گزشتہ روز شہزاد رائے نے سوشل میڈیا پر کراچی کے ایک نالے کے پاس کھڑے ہوکر تصویر شیئرکی اور ساتھ ہی لکھا ’میں کراچی کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن قدرت اور ماحول ہمیں معاف نہیں کریں گے‘۔

Advertisement

شہزاد رائے نے تصویر کے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ میں ہرروز اپنے شہر کراچی کو بچانے کی کوشش کرتاہوں مگر دی اکنامک انٹیلی جنس کے مطابق کراچی کو دنیا کے ناقابل رہائش شہروں میں شمار کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی میگزین دی اکانومسٹ کے انٹیلیجنس یونٹ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں رہائش کے لیے دس بدترین شہروں میں کراچی کو بھی شامل کرلیا گیا ۔

اس فہرست کو مرتب کرنے کیلئے ان شہروں میں جرائم کی شرح، طبی سہولیات، انفراسٹرکچر، سیاسی استحکام اور سبزہ زاروں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد 173 شہروں کی درجہ بندی کی گئی۔

اس فہرست میں پاکستان سے صرف کراچی کو شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر