Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف بھارتی اداکار عصمت دری کے کیس میں گرفتار

Now Reading:

معروف بھارتی اداکار عصمت دری کے کیس میں گرفتار

معروف بھارتی اداکار کو عصمت دری کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار وجے بابو کو جنسی حملے اور عصمت دری کے کیس میں  کوچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کوچی پولیس کا کہنا ہے کہ وجے بابو کے خلاف 22 اپریل کو ایک اداکارہ نے کیس دائر کیا جس میں ان پر عصمت دری کا الزام عائد کیا  گیا۔

اداکارہ نے الزام عائد کیا کہ وجے بابو نے انہیں ان کی مرضی کے خلاف جنسی حملے کا نشانہ بنایا۔

کوچی پولیس کے ڈپٹی سٹی کمشنر نے اس حوالے سے بتایا کہ وجے بابو کی گرفتاری  کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مبینہ جائے وقوعہ لے جایا جائے گا۔

Advertisement

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وجے بابو نے اس کیس میں کیرالا ہائی کورٹ سے پہلے ہی ضمانت لے رکھی تھی اس لیے انہیں ضمانت پر رہا کردیا جائے گا۔

ذرائع کامزید کہنا ہے کہ عدالت نے  پولیس کو حکم دیا ہے کہ وجے سے 27 جون سے 3 جولائی تک تفتیش کی اجازت ہوگی تاہم  وجے بابو کو ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کلاسیکی موسیقی میں پہچان بنانے والے اسد امانت علی خان کی 70ویں سالگرہ
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر