Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر لیاقت ہالینڈ کیوں جانا چاہتے تھے؟ قریبی دوست کے اہم انکشافات

Now Reading:

عامر لیاقت ہالینڈ کیوں جانا چاہتے تھے؟ قریبی دوست کے اہم انکشافات

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کے اچانک انتقال سے کافی لوگ افسردہ ہیں۔

عامر لیاقت نے انتقال سے قبل ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں وہ پاکستان چھوڑ کرجانے کا کہہ رہے تھے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کے قریبی دوست اسلم رحمان نے بتایا ہے کہ عامر لیاقت ملک چھوڑ کر ہالینڈ جانا چاہتے تھے اور انہوں نے پارسپورٹ بھی جمع کروا رکھا تھا۔

اسلم رحمان کا کہنا تھا کہ وہ ہالینڈ میں دینی تعلیم دینا چاہتے تھے، عامر لیاقت اپنی نجی زندگی سے متعلق ویڈیوز سے پریشان تھے اور وہ فون پر یہ بھی کہتے تھے ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین 9 جون کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

Advertisement

عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انتقال کی تصدیق کی، جبکہ ان کے ڈرائیور جاوید نے پہلے ہی موت کی تصدیق کردی تھی۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ انتقال کر چکے تھے۔

ڈرائیور جاوید کا کہنا تھا کہ گھر میں عامر لیاقت کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا تاہم اندر سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

عامر لیاقت حسین اپنے آبائی گھر خداداد کالونی میں موجود تھے، گھر پر موجود ملازمین دروازہ کھول کر اندر گئے تو وہ بے ہوش حالت میں بستر پر موجود تھے جس کے فوری بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

عامر لیاقت حسین کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں کی گئی ہے، جہاں انکے والدین کی بھی قبریں موجود ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر