
بھارت کی معروف اداکارہ جینیفر ونگٹ نے طویل عرصے کے بعد اپنی طلاق کے حوالے سے خاموشی توڑدی۔
اداکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں طلاق کے حوالے سے بتایا کہ کرن سنگھ گروور سے طلاق کے بعد کافی ٹوٹ گئی تھی اور سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ کیا کروں، انہیں لوگ ترس بھری نظروں سے دیکھتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ میں لوگوں کی نظروں میں بے چاری بن گئی تھی اور یہ بات مجھے بہت پریشان کرتی تھی۔
جینیفر ونگٹ نے بتایا کہ طلاق کے بعد وہ خود سے ڈیل کر رہی تھیں اور لوگوں کو ڈیل نہیں کرسکتی تھیں اس لیے انہوں نے لوگوں سے ملنا چھوڑ دیا تھا۔
واضح رہے کہ اداکارہ کی 2012 میں کرن سنگھ گروور سے شادی ہوئی تھی جو 2014 میں طلاق پر منتج ہوئی۔
اداکار کرن نے بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو سے دوسری شادی کرلی تاہم جینیفر ابھی تک سنگل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News