
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار و ماڈل نعمان حبیب کی بیٹیوں کے ہمراہ دلکش ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے ، جس میں نعمان حبیب کی بڑی بیٹی ان کے شرٹ کے بٹن بند کر رہی ہے اور پھر اپنے والد کا ماتھا چومتی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
شئیر کی گئی ویڈیو میں اداکار بھی اس کو پیار کرتے ہیں جبکہ دوسری ویڈیو میں دونوں بیٹیاں ان کے پاؤں دبا رہی ہیں۔
نعمان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ باپ بیٹی کا پہلا پیار ہوتا ہے، میں بہت خوش قسمت باپ ہوں کہ میری دو بیٹیاں ہیں، الحمدللہ۔
وائرل ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ نعمان حبیب نے دسمبر 2016 میں عاصمہ نعمان سے شادی کی تھی، اس جوڑے کی دو بیٹیاں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News