Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوہر سے تعلقات کا الزام، خاتون نے بھارتی اداکارہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

Now Reading:

شوہر سے تعلقات کا الزام، خاتون نے بھارتی اداکارہ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

بھارتی اداکارہ پراکروتی مشرا کو ایک خاتون نے شوہر کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبے میں تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

پراکروتی کو بھوبنیشور ایئرپورٹ سے اپنے کام کے سلسلے میں پرواز پکڑنی تھی، جب انہیں خاتون نے راستے میں گاڑی روک کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں خاتون اداکارہ کو تھپڑ مار رہی ہیں جبکہ اداکارہ روتے ہوئے مدد کے لیے پکار رہی ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Ommtv (@bidyadharmadhu)

Advertisement

بتایا جارہا ہے کہ اداکارہ پراکروتی پر تشدد کرنے والی خاتون اداکار تنمے موہانتی کی اہلیہ تروپتی سیتاپتھی ہیں۔

تنمے اور اداکارہ پراکروتی ان دنوں مشترکہ طور پر ایک فلم پروڈیوس کر رہے ہیں تاہم تروپتی کا کہنا ہے کہ پراکروتی نے اس کے شوہر تنمے کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔

تروپتی کی طرف سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پراکروتی نے تنمے کو بلیک میل کرکے اپنے ساتھ تعلق قائم کرنے پر مجبور کیا ہے۔

Advertisement

تاہم تنمے کی جانب سے اپنی بیوی کے اس الزام کی تردید کی گئی اور کہا گیا  کہ اس کے پراکروتی کے ساتھ نہ ہی کوئی ایسے تعلقات ہیں اور نہ ہی پراکروتی نے اسے بلیک میل کیا ہے۔

اداکار تنمے نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پراکروتی میری ایک اچھی دوست ہے،اس نے نہ ہی مجھے بلیک میل کیا ہے اور نہ ہی مجھ سے کوئی رقم لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس کی وجہ سے کوئی پریشانی نہیں ہے بلکہ اس کی بجائے کام میں وہ میری بہت معاونت کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ پراکروتی نے اس واقعے کے بعد تنمے کے ساتھ جاری پراجیکٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اب وہ تنمے کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔

واضح رہے کہ اداکارہ ہندی ٹیلی ویژن اور اوڈیا فلموں میں کام کے حوالے سے جانی جاتی ہیں اورفلم ہیلو ارسی میں بہترین کردار ادا کرنے پر نیشنل فلم ایوارڈ بھی جیت چکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ نے نیٹ فلکس پر اہم ریکارڈ قائم کردیا
"ہیرا منڈی" فکشنل کہانی ہے، اسے تاریخ کے تناظر میں نہ دیکھا جائے؛ سوناکشی سنہا
دو بیٹیوں کی ماں ہونے کے باوجود دوبارہ کسی سے محبت ہوگئی؛ اداکارہ شگفتہ اعجاز
معروف ہدایتکار کو 8 سال قید کی سزا
میٹ گالا 2024 میں شرکت کیلئے عالیہ بھٹ نے کتنی رقم ادا کی؟ جان کر آپکے ہوش اُڑ جائیں گے!
تاریخی ڈراما ’صلاح الدین ایوبی‘ پاکستان میں ریلیز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر