
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ صدف کنول کے لیے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کی ہے۔
حال ہی میں اداکار کو کراچی میں منعقدہ ایک ایونٹ میں دیکھا گیا، جہاں ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدف گھر میں آرام کر رہی ہیں کیونکہ اب اُن کے آرام کرنے کے دن ہیں، میں چاہتا ہوں کہ سب صدف کے لیے دعا کریں کیونکہ ہم انشاء اللّٰہ بہت جلد ایک خوشخبری دینے والے ہیں۔
شہروز نے کہا کہ میں اس دن کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں، مجھے بچے بہت پسند ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکار کا کہنا تھا کہ میں 24 گھنٹے بچوں کی دیکھ بھال کر سکتا ہوں۔
چند ماہ قبل شہروز کے والد بہروز سبزواری نے ایک شو میں خوشخبری سنائی تھی کہ شہروز اور صدف اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اداکارہ صدف اور شہروز نے مئی 2020 میں خاموشی سے دوسری شادی کی تھی جبکہ اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی نورح ہے جو کہ اس جوڑی میں طلاق کے بعد اپنے والد شہروز سبزواری اور والدہ سائرہ یوسف دونوں کے پاس رہتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News