Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کماتا ضرور ہوں مگر پیسے کا حساب کتاب اہلیہ رکھتی ہیں، خلیل الرحمٰن قمر

Now Reading:

کماتا ضرور ہوں مگر پیسے کا حساب کتاب اہلیہ رکھتی ہیں، خلیل الرحمٰن قمر

معروف ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ میں کماتا ضرور ہوں مگر پیسے کا حساب کتاب اہلیہ رکھتی ہیں۔

حال ہی میں خلیل الرحمٰن قمر اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے دیئے گئے انٹرویو میں اپنی گھریلو زندگی سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ اور بیٹی سے بہت ڈرتے ہیںِ۔

انہوں نے کہا کہ بیوی کے سامنے ان کی کوئی اوقات اور حیثیت نہیں ہوتی، وہ ان سے خرچے کے پیسے تک مانگتے ہیں، گھر میں ان کے بجائے ان کی اہلیہ کی حکمرانی چلتی ہے، ماضی میں ان پر اہلیہ کافی سختیاں کرتی تھی اور ان کے پاس کسی لڑکی کو گزرنے کی اجازت تک نہ ہوتی تھی مگر اب ایسا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ کماتے ضرور ہیں مگر پیسے کا حساب کتاب ان کی اہلیہ رکھتی ہیں اور وہ ان سے اپنے اخراجات مانگتے ہیں، مہنگائی کے حساب سے ان کے اخراجات بڑھ چکے ہیں اور وہ اہلیہ سے ہر وقت پیسے مانگتے رہتے ہیں۔

خلیل الرحمٰن قمر نے بتایا کہ جب وہ کم عمر تھے تو انہیں ذوالفقار علی بھٹو پسند تھے اور ان کا لباس انہیں خصوصی طور پر پسند ہوتا تھا، ان کی خواہش ہوتی تھی کہ بھٹو جیسا کوٹ انہیں مل جائے تو ان کے مزے آجائیں۔

Advertisement

اسی انٹرویو ان کی اہلیہ روبی خلیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دونوں ایک بینک میں ملازمت کرتے تھے، جس کے بعد انہوں نے شادی کرلی اور ان کی شادی کو 20 سال گزر چکے ہیں۔

اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کی آئیڈیل عورت وہی ہیں اور انہیں دیکھ کر ہی شوہر خود مختار اور بولڈ عورت کا کردار تخلیق کرتے ہیں جبکہ وہ لکھنے سے پہلے ان سے مشورہ کرتے ہیں۔

روبی خلیل نے بتایا کہ پہلے وہ زیادہ سخت ہوتی تھیں مگر اب وہ کچھ نرم مزاج کی ہوچکی ہیں اور اب عورتیں آ کر ان کے شوہر کے کندھوں پر بیٹھ جاتی ہیں۔

دورانِ پروگرام خلیل الرحمٰن قمر کی اکلوتی بیٹی نوشاب خلیل نے کہا کہ کسی بھی خاتون کا کردار لکھنے کے بعد والد انہیں وہ کہانی سناتے ہیں، ان کے والد لکھتے وقت روتے رہتے ہیں اور ٹشو پیپر ہر وقت اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔

معروف ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں ان کا پروڈکشن ہاؤس کھولنے کا ارادہ ہے اور اگر ایسا ہوا تو پروڈکشن ہاؤس کی سربراہی ان کی بیٹی ہی کریں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عاطف اسلم گلوکاری کے بعد ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرنے کو تیار
سپر ہٹ فلم 'ہے بے بی' کی بچی اب 17 سال بعد کیسی دکھتی ہے؟ تصویر نے مداحوں کو چونکا دیا
اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے کرن جوہر کی کونسی فلم کی آفر ٹھکرائی؟
سنجے لیلا بھنسالی اپنی پہلی ویب سیریز "ہیرامنڈی" میں کن پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے؟
معروف بھارتی اداکار کا کام سے بریک لینے کا فیصلہ
کترینہ کیف کی ایک اور ڈیپ فیک ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر