کہو نہ پیار ہے فلم میں ریتیک روشن کے ساتھ بہترین اداکاری کر کے دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل نے ریتیک روشن کے ساتھ 22 سال پرانی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔
امیشا پٹیل نے اپنی پہلی فلم پر ریتیک روشن کے ساتھ کام شروع کیا تھا، 22 سال پرانی شیئر کی گئی یہ تصویر امیشا پٹیل کے ممبئی میں واقع گھر میں لی گئی تھی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ کہ میں نے وعدہ پورا کردیا، پرانی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرنے کے لیے بہت سی گزارشات موصول ہوئی تھیں، میں ویک اینڈز پر پرانی تصاویر شیئر کیا کروں گی، یہ تصویر اس گھر کی ہے جہاں میں پلی بڑھی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ممبئی میں واقع گھر میں ہم دونوں کی فیملیز موجود تھیں اور ہم سب ’کہو نا پیار ہے‘ کی شوٹنگ شروع ہونے کا جشن منا رہے تھے، اس کے چند روز بعد ہی ہم نے فلم پر کام شروع کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کہو نہ پیار ہے کی اداکارہ امیشا پٹیل بڑی مشکل میں پڑ گئیں
خیال رہے کہ ’کہو نا پیار ہے‘ بالی ووڈ کی مقبول ترین فلموں میں سے ایک ہے، یہ فلم جنوری 2000 میں ریلیز ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
