Advertisement
Advertisement
Advertisement

جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے درمیان تہلکہ خیز گفتگو؛ آڈیو لیک ہوگئی

Now Reading:

جونی ڈیپ اور امبر ہرڈ کے درمیان تہلکہ خیز گفتگو؛ آڈیو لیک ہوگئی

ہالی وڈ کے مشہور اداکار جانی ڈیپ اور ان کی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کے درمیان ہونے والی تہلکہ خیز آڈیو لیک ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جانی ڈیپ کی امبر ہرڈ کے بارے میں وہ آڈیو جو ان کی قانونی ٹیم نے چھپانے کی کوشش کی لیکن لیک ہو گئی۔

دونوں کے درمیان ہونے والی طویل گفتگو کو ایک اسکرپٹ کی شکل میں کمرہ عدالت میں نشر کیا گیا۔

آڈیو کے آغاز میں جونی ڈیپ امبر ہرڈ سے کہتے ہیں کہ ہمیں ایک دوسرے سے الگ ہونا ہوگا، چاہے دس گھنٹے کے لیے یا پورے دن کے لیے، علیحدگی لازمی ہے اور پھر کوئی جسمانی تشدد بھی نہیں ہو سکے گا۔

جس پر امبر ہرڈنے کہا کہ میں جسمانی تشدد والی بات سے اتفاق کرتی ہوں لیکن ایک دن یا رات کے لیے علیحدگی، کیا آپ ہماری شادی سے چھٹی لے رہے ہیں؟

Advertisement

آڈیو میں مبر ہرڈ یہ بھی کہتی ہیں کہ آپ میری مدد کریں، میں بھی آپ کے ساتھ تعاون کروں گی۔

واضح رہے کہ  حال ہی میں سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ پر ہتک عزت کا کیس جیتنے والے جونی ڈیپ کی امبر ہرڈ سے 2015ء میں شادی ہوئی تھی جو کہ صرف 2017ء تک ہی چل سکی۔

امبر ہڑد نے 2016ء میں اپنے شوہر جونی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام لگاتے ہوئے اُن کے خلاف مقدمے کا آغاز کیا۔

گزشتہ دنوں جانی ڈیپ کے امبر ہرڈ کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کیس کی سماعت کے دوران جانی ڈیپ کی سابقہ گرل فرینڈ کیٹ ماس نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے جونی کے حق میں گواہی دی۔

Advertisement

امریکی ماڈل نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے اوپر لگنے والے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ امبر ہرڈ کی جانب سے جونی ڈیپ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اُن کا یہ دعویٰ بھی جھوٹا ہے کہ مجھے جونی نے سیڑھیوں سے دھکا دیا تھا۔

اس کیس کے حوالے سے کیٹ ماس کا کہنا تھا کہ جمیکا کے سفر کے دوران میں بارش کے سبب سیڑھیوں سے پھسل گئی تھی اور میری کمر میں چوٹ آئی تھی۔

امریکی ماڈل کیٹ ماس نے بتایا کہ چوٹ لگنے کی صورت میں تو جونی ڈیپ نے میری کافی طبی مدد کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جونی ڈیپ کی اہلیہ امبر ہرڈ کا یہ دعویٰ کرنا بھی غلط اور جھوٹ ہے کہ اُن کی اور میری کہانی ایک جیسی ہے۔

کیٹ ماس نے کہا کہ جونی کی اہلیہ کی جانب سے دیے جانے والا بیان کے ہم دونوں ہی جونی کی جانب سے تشدد کا شکار ہوئیں یہ الزام سراسر غلط اور  جھوٹ ہے۔

Advertisement

یاد رہے کہ پائیریٹس آف دا کیریبئن میں کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے جونی ڈیپ نے فنی کیریئر کا آغاز 1984 میں 21 برس کی عمر میں فلم اے نائٹ میر آن ایلم اسٹریٹ سے کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میرا سیٹھی نے 2 برس بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی
تھر کی ثقافتی آواز خاموش؛ معروف لوک گلوکار عارب فقیر انتقال کر گئے
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر