Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدف کنول کس معروف شوبز شخصیت کی بھتیجی ہیں؟

Now Reading:

صدف کنول کس معروف شوبز شخصیت کی بھتیجی ہیں؟

پاکستان کی معروف اداکارہ و سپر ماڈل صدف کنول سینئر اداکارہ ندا ممتاز کی بھتیجی ہیں۔

گزشتہ روز صدف کنول نے اپنی پھوپھو ندا ممتاز کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی تھی۔

 شو کے دوران میزبان نے انکشاف کیا کہ صدف کنول اداکارہ ندا ممتاز کی بھتیجی ہیں۔

میزبان کا کہنا تھا کہ یہ بات اُن سمیت بہت کم لوگ جانتے ہیں ،جب اُن پر یہ راز افشاں ہوا تو انہوں نے بھی دونوں اداکاراؤں کی تصویریں ایک ساتھ سامنے رکھ کر دیکھی تھیں۔

Advertisement

صدف کنول نے میزبان کے سوال کے جواب میں کہا کہ اُن کی پھوپھو بہت اچھی ہیں، مگر ایک وقت تھا جب وہ بہت ظالم اور  بہت سخت مزاج تھیں۔

انہوں نے کہا کہ بچپن میں وہ اپنی پھوپھو سے بہت ڈرتی تھیں، پھر وہ بڑی ہوئیں اور اُن کی شادی ہو گئی تو اُن کی پھوپھو اُن کے ساتھ نارمل ہو گئیں۔

صدف کنول نے انکشاف کیا کہ میری پھوپھو شروع دن ہی سے میرے شوبز میں آنے کے فیصلے کے خلاف تھیں کیوںکہ شوبز انڈسٹری سے متعلق بہت منفی سوچ پائی جاتی ہے، اور انہوں نے میرے شوبز میں آنے کے بعد تین سال تک مجھ سے بات نہیں کی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب پھوپھو نے مجھے شوبز انڈسٹری میں کامیاب ہوتے دیکھا تو معاملات ٹھیک ہو گئے اور اب ان کو مجھ پر فخر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر