
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل خان نے پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتادیا۔
حال ہی میں بابیل خان سے ان کی پہلی فلم ’قلا‘ کے ٹریلر لانچ پر ایک سوال کیا گیا کہ آپ اپنے والد کی کن خوبیوں کو اپنے کیریئر میں آگے بڑھانا چاہیں گے؟
جواب میں بابیل نے کہا کہ میرے والد کی جو خوبیاں تھیں وہ اپنے ساتھ لے گئے، اب میں اپنی خوبیوں کو جاننا چاہوں گا۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں نے کیرئیر کی پہلی ہی فلم کی شوٹنگ کے دوران بہت دباؤ کا سامنا کیا اور یہ دباؤ مجھے بہت خوفزدہ کرتا تھا، لیکن اب یہی دباؤ مجھے بہتر کام کرنے کی ہمت دیتا ہے۔
بابیل خان کا کہنا تھا کہ میں ہر چیز کا تجربہ کرنا چاہتا ہوں، اس لیے میں ہر طرح کی فلمیں کرنا چاہتا ہوں اور ہر طرح کے کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔
عرفان خان کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ وہم رہتا ہے کہ ہم اپنی زندگی کے سفر کو کنٹرول کرتے ہیں لیکن اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، زندگی مجھے جو کچھ بھی سیکھائے گی میں اس سے اپنی اصلاح کروں گا۔
یاد رہے کہ اداکار عرفان خان 2 سال تک نیورو اینڈوکرائن ٹیومر میں مبتلا رہنے کے بعد 2020ء میں انتقال کر گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News