
بالی ووڈ کے مرحوم اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان کی نئی فلم ’قلا‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ترپتی ڈمری گلوکارہ ہیں جس میں ان کا عروج اور زوال دکھایا گیا ہے۔
قلا میں بابل خان اور ترپتی ڈمری مرکزی کردار نبھا رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں اشیش سنگھ، اویناش راج شرما، نیر راؤ، سواستیکا مکھرجی، امیت سیال، امیت تری ویدی، ورون گروور، کوثر منیر ودیگر شامل ہیں۔
فلم کی ہدایت کار انویتا دتہ ہیں جبکہ اسے کرنیش ایس شرما نے پروڈیوس کیا ہے۔
فلم کے ٹریلر کو ریلیز ہوتے ہی ہزاروں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور مداح بابل خان اور ترپتی ڈمری کی اداکاری کو سراہا رہے ہیں۔
اس سے قبل فلم کا ٹیزر اور فرسٹ لک اوٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر جاری کیا گیا تھا۔
بابل خان کا کہنا تھا کہ میں نے اسکرپٹ کے بارے میں جاننے کی کوشش نہیں کی بس سیدھا آڈیشن کے لیے گیا، اس وقت بابا (عرفان خان) کا انتقال ہوچکا تھا۔
بابل کا کہنا تھا کہ جانے کے بعد بہت ٹوٹا ہوا اور کمزورمحسوس کررہا تھا میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے ڈائریکٹر انویتا کے ساتھ اپنے کیریئر کی شروعات کرنے کا موقع ملا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ہدایتکار انویتا دت کا کہنا تھا کہ قلا ایک ایسی کہانی ہے جسے میں اسکرین پر لانے کے لیے بے چین تھی یہ اور بھی خوشی کی بات ہے کہ میری فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہو رہی ہے جس کی رسائی 190 سے زائد ممالک میں ہے ہم سب اس پروجیکٹ کے بارے میں بہت پرجوش ہیں۔
یاد رہے کہ فلم قلا یکم دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News