بالی ووڈ اداکار ارباز خان سے شادی پر اطالوی ماڈل اور بالی وڈ ڈانسر و اداکارہ جارجیا آندریانی کا بیان سامنے آگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ جارجیا نے کہا کہ فی الحال ارباز سے شادی کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، اور لاک ڈاؤن کے درمیان میرے اور ارباز کے رشتے میں تبدیلی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میری ملائکہ اور ارباز کی فیملی سے کئی بار ملاقات ہوئی ہے ، ارباز اور میں کافی اچھے دوست ہیں لیکن ہم نے ابھی شادی کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔


اداکارہ جارجیا نے 2019 میں تامل فلم کارولائن کاماکشی سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور وہ ارباز خان سے تقریباً 20 برس چھوٹی ہیں، جس کی وجہ سے جوڑے پر تنقید بھی کی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ ملائکہ اور ارباز کی شادی 1998 میں ہوئی تھی جبکہ طویل عرصے ایک ساتھ رہنے کے بعد 2017 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی،اور ان کا ایک بیٹا ارہان بھی ہے۔
ملائکہ اروڑا سے طلاق کے بعد ارباز خان 4 برس سے جارجیا آندریانی کو ڈیٹ کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
