
عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کی والدہ کے الزامات پر بشریٰ اقبال کا ردعمل سامنے آگیا؛ نیا پینڈورا بکس کھول دیا
معروف ٹی وی میزبان مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ کے الزامات پر سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی دعا نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جس کی آج سماعت ہوئی، عدالت نے کیس میں دانیہ شاہ کی ضمانت مسترد کردی۔
بعدازاں مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال کا بیان سامنے آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ دانیہ شاہ اور ان کی والدہ ہمارے خلاف ہیں، ہم پر جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں، ہم ان کا نشانہ بن چکے ہیں، ان کی کہانی پیسوں سے شروع ہوتی ہے اور پیسے پر ختم ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نازیبا ویڈیو کیس، دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ پیسہ ہمارا معاملہ نہیں ہے۔ بچے اپنے والد کی جائیداد کے قانونی وارث ہیں، انہیں اس کے لیے لڑنے کی ضرورت نہیں، وہ صرف اپنے والد کی عزت کے لیے لڑ رہے ہیں، انہیں تکلیف ہوئی، یہ درد ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا۔
بشریٰ اقبال نے کہا کہ بچے والد سے ملنے کے لیے سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے تھے، کیا بچے والد سے سوشل میڈیا پر اعلان کرنے کے بعد ملتے؟
واضح رہے کہ دانیہ شاہ کی والدہ نے مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال پر الزام لگایا تھا کہ سیدہ بشریٰ اقبال اور ان کے بچے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی جائیداد میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ اقبال کا دانیہ شاہ کی گرفتاری کے بعد اہم بیان سامنے آگیا
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ جب ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ڈپریشن میں تھے تو بچے ان سے ملنے نہیں گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News