Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملائیکہ اروڑا کے بیٹے نے بھی ماں کو لباس پر ٹرول کردیا

Now Reading:

ملائیکہ اروڑا کے بیٹے نے بھی ماں کو لباس پر ٹرول کردیا
ملائیکہ اروڑا

ملائیکہ اروڑا کے بیٹے نے بھی ماں کو لباس پر ٹرول کردیا

مشہور بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائیکہ اروڑا  کو ان کے بیٹے ارہان خان نے بھی لباس کے انتخاب پر ٹرول کردیا۔

حال ہی میں ملائیکہ اروڑا کے شو’موونگ ود ملائیکہ‘ میں ان کے بیٹے ارہان خان نے بطور مہمان شرکت کی۔

ملائیکا نے اس قسط میں سفید اور کالی لائنوں والے لباس کا انتخاب کیا جیسا اکثر ممالک میں جیل میں موجود قیدیوں کو پہنایا جاتا ہے، اور جو کہ لباس ٹیبل پر موجود رومال سے بھی مشابہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ ملائیکہ اروڑا کا ارجن کپور کو ڈیٹ کرنے سے متعلق تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

شو کے دوران ارہان نے والدہ کو کہا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسا کہ آپ ایک قیدی ہوں۔

Advertisement

اس قسط میں کھانے کی ٹیبل پر ملائیکہ کی والدہ اور بیٹا بیٹھے گفتگو کر رہے ہیں جہاں ملائیکہ اپنی والدہ سے کہتی ہیں کہ ارہان مجھے کہہ رہے ہیں کہ میں نے ایسا (رومال جیسا) لباس کیوں پہنا ہوا ہے، جس کے بعد تینوں ہنسنے لگے۔

واضح رہے کہ ملائیکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے قریبی تعلقات ہیں لیکن اب لگ رہا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ ارباز خان سے طلاق کیوں لی؟ ملائیکہ اروڑا نے بلآخر خاموشی توڑ دی

اس سے قبل ملائیکہ اروڑا اداکار و پروڈیوسر ارباز خان سے رشتۂ ازدواج میں منسلک تھیں۔

شادی کے 19 سال بعد 2017ء میں ان کی طلاق ہوگئی تھی، ان دونوں کا ایک بیٹا ارہان ہے جو اس وقت اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے ملک سے باہر ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر