Advertisement
Advertisement
Advertisement

دانیہ شاہ کو کون پھنسا رہا ہے؟ وکیل کے ہوشربا انکشافات

Now Reading:

دانیہ شاہ کو کون پھنسا رہا ہے؟ وکیل کے ہوشربا انکشافات
دانیہ شاہ

دانیہ شاہ کو کون پھنسا رہا ہے؟ وکیل کے ہوشربا انکشافات

مرحوم ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے وکیل نے ہوشربا انکشافات کے دئیے۔

دانیہ شاہ کے وکیل کے مطابق وراثت کے حق سے محروم کرنے کے لئے عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ کو کیسز میں پھنسایا جارہا ہے۔

کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ جج جنوبی نے مرحوم ڈاکٹر عامر کی نازیبا ویڈیو لیک کے مقدمے کی سماعت کی۔

لیاقت گبول ایڈوکیٹ نے دانیہ شاہ کی جانب سے درخواست ضمانت جمع کرواتے ہوئے یہ موقف اپنایا کہ دانیہ کیخلاف مقدمہ جھوٹا ہے۔

Advertisement

وکیل کا کہنا ہے کہ دانیہ شاہ نے نا کوئی ویڈیو بنائی اور نا سوشل میڈیا پر وائرل کی،ان کیخلاف عامر لیاقت نے اپنی زندگی میں کوئی شکایت نہیں کی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ عدالت نے دانیہ شاہ کے وکیل کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کی تھی۔

عدالتی ریمانڈ پر موجود دانیہ شاہ کیخلاف عامر لیاقت کی صاحبزادی نے مقدمہ درج کروایا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم حکام  نے پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، دانیہ شاہ کیخلاف مرحوم ڈاکٹر عامر کی غیر اخلاقی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے کا الزام ہے۔

مرحوم ٹی وی اینکر عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کو ایف آئی اے حکام  نے لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
ماہرہ خان کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری
نیو سول کے لیجنڈ گلوکار 51 سال کی عمر میں چل بسے
آکسفورڈ میں ویڈ پینے کے بعد طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی، ملالہ یوسفزئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر