پاکستان کی معروف اداکارہ صبا فیصل نے اپنے کیرئیر سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے کیرئیر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں اداکاری میں آئی تو اس وقت صبا حمید، روبینہ اشرف اور شگفتہ اعجاز وہ نام تھے جو پی ٹی وی کے سنہری دور سے ڈراموں میں راج کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جب میں کوئی ڈائیلاگ پڑھتی تھی تو یہ سننے کو ملتا تھا کہ خبر نامہ پڑھ رہی ہو، میں اس وقت یہ سوچتی تھی کہ کب یہ ٹیگ میرے نام سے ہٹے گا اور کب میں ایک اچھی اداکارہ کہلاؤ گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ صبا فیصل نے بہو اور بیٹے سے لا تعلقی کے اعلان کے بعد با معنی پوسٹ شیئر کر دی
اداکارہ نے کہا کہ میں نے بہت دعائیں کیں اور اللّٰہ نے آخر کار میری سن لی اور آج میرا نام کئی سینئر اداکاراؤں سے پہلے آتا ہے۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ کیا انڈسٹری میں آپ سے کوئی حسد کرتا ہے جس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی مجھ سے حسد نہیں کرتا، ہاں بہت سی اداکارائیں مجھ سے فٹ رہنے کے طریقے پوچھتی ہیں اور عمل بھی کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ صبا فیصل نے بہو پر الزامات عائد کرنے کے بعد ایک اور ویڈیو جاری کردی
انہوں نے کہا کہ میرا وزن بہت زیادہ بڑھ گیا تھا پھر میں نے ورزش اور ڈائٹ سے اپنے وزن کو کم کیا، میں نے اپنے وزن کم کرنے کی ترکیبیں دوسرے فنکاروں کے ساتھ بھی شیئر کی ہیں اور انہوں نے نہ صرف کاپی کیا ہے بلکہ نتائج بھی حاصل کیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
