Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماہرہ خان کے ٹوئٹ پر اب تک دل دکھتا ہے، خلیل الرحمان

Now Reading:

ماہرہ خان کے ٹوئٹ پر اب تک دل دکھتا ہے، خلیل الرحمان

معروف ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ ماہرہ خان کے ٹوئٹ پر اب تک دل دکھتا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان اور میرے درمیان عزت کا ایک رشتہ تھا اور وہ ایک بہت اچھی اداکارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اس کی ٹوئٹ سمجھ نہیں آئی لیکن اب اسے سمجھ آگیا ہے، اب کسی روز ماہرہ خان کی بات معاف کردی جائے گی لیکن ابھی ماہرہ خان کی بات پر دل کڑھتا ہے اور شدید دکھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان کو حق تھا کہ وہ مجھے کال کر کے پوچھ لیتی کہ میں نے ایسا کیوں کیا، میں انہیں بتا دیتا لیکن ماہرہ خان نے وہ حق استعمال کرنے کے بجائے اوچھا ہتھکنڈا استعمال کیا جس کی تکلیف آج بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کا اپنی اہلیہ کو طلاق یافتہ خواتین کے ساتھ دوستی نہ رکھنے کا مشورہ

Advertisement

خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ میں نفرت نہیں کرتا لیکن مجھے ماہرہ سے نفرت ہوئی اور اس کا دکھ بھی ہوا کہ میں نے ایک اچھی لڑکی اور معقول اداکارہ سے نفرت کی۔

خیال رہے کہ ماہرہ خان نے مارچ 2020 میں خلیل الرحمٰن قمر کے حوالے سے ایک ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے ڈرامہ نگار کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ماہرہ خان کے ٹوئٹ پر اب تک دل دکھتا ہے: خلیل الرحمان قمر

یہ بھی پڑھیں: کماتا ضرور ہوں مگر پیسے کا حساب کتاب اہلیہ رکھتی ہیں، خلیل الرحمٰن قمر

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر