Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر لیاقت حسین کا قتل ہوا تھا؟ دانیہ کی والدہ نے بڑا راز فاش کردیا

Now Reading:

عامر لیاقت حسین کا قتل ہوا تھا؟ دانیہ کی والدہ نے بڑا راز فاش کردیا
عامر لیاقت

عامر لیاقت حسین کا قتل ہوا تھا؟ دانیہ کی والدہ نے بڑا راز فاش کردیا

مرحوم رکن قومی اسمبلی و معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ ملک کی والدہ نے بڑا راز فاش کر دیا ہے۔

حال ہی میں مرحوم رکن قومی اسمبلی و معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ ملک کی والدہ سلمیٰ بی بی نے لودھراں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ ان کی بیٹی بے گناہ ہے،دانیہ کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اس کے موبائل سے کوئی ویڈیو وائرل نہیں ہوئی ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ بشریٰ اقبال جھوٹ بول رہی ہے کہ عامر لیاقت نے دانیہ ملک کو طلاق دے دی تھی، عامرلیاقت نے وفات سے 4 روز قبل صلح کے لیے رابطہ کیا تھا، ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا قتل ہوا ہے جس کی وجہ رقم تھی ‘۔

یہ بھی پڑھیں: نازیبا ویڈیو کیس، دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

    واضح رہے کہ دانیہ ملک عامر لیاقت کی نازیباویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار اور عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب معروف ٹیلی ویژن میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی آخری خواہش کے مطابق ان کا پوسٹ مارٹم روک دیا گیا تھا۔

  بشریٰ نے کہا کہ عامر کی جائیداد پر کوئی تنازعہ نہیں ہے اور ان کا گھر آج تک سیل ہے اور وہ یہ مقدمہ اپنے خرچ پر لڑ رہی ہیں۔

بشریٰ کے مطابق عامر کا پوسٹ مارٹم اس وصیت کی وجہ سے روکا گیا جو انہوں نے اپنے دوست ثاقب کو کی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر انہیں کبھی کچھ ہوا تو وہ پوسٹ مارٹم نہیں کروانا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ اقبال کا دانیہ شاہ کی گرفتاری کے بعد اہم بیان سامنے آگیا

عامر لیاقت کی جائیداد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عامر کی سب سے بڑی جائیداد ان کے بچے ان کے ساتھ ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر