
بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ خان کو دنیا کا چوتھا امیر ترین اداکار قرار دے دیا گیا۔
’ورلڈ آف اسٹیٹکس‘ کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق شاہ رُخ خان دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
ویب سائٹ کے مطابق شاہ رُخ خان 770 ملین ڈالرز بھارتی روپے کے مطابق 6306 کروڑ کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
شاہ رُخ خان 770 ملین ڈالرز کے ساتھ چارٹ پر چوتھی پوزیشن حاصل کرنے ولے پہلے ایسے بھارتی اداکار ہیں جنہوں نے ٹام کروز اور جیکی چین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی بیٹی اور امیتابھ کے نواسے کے درمیان محبت پروان چڑھنے لگی
شاہ رُخ خان کے بعد ٹام کروز، جیکی چین، جارج کلونی اور رابرٹ ڈی نیرو جیسے نامور ستارے بالترتیب پانچویں، چھٹے، ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر ہیں جبکہ پہلی پوزیشن پر امریکی اداکار جیری سین فیلڈ، دوسری پر ٹیلر پیری اور تیسری پوزیشن پر ڈی ڈوین جانسن المعروف راک براجمان ہیں۔
Richest actors in the world:
🇺🇸 Jerry Seinfeld: $1 Billion
🇺🇸 Tyler Perry: $1 Billion
🇺🇸 Dwayne Johnson: $800 million
🇮🇳 Shah Rukh Khan: $770 million
🇺🇸 Tom Cruise: $620 million
🇭🇰 Jackie Chan: $520 million
🇺🇸 George Clooney: $500 million
🇺🇸 Robert De Niro: $500 million— World of Statistics (@stats_feed) January 8, 2023
یاد رہے کہ گزشتہ برس فوبز کی جانب سے جاری کی گئی دنیا کے امیر ترین اداکاروں کی فہرست میں شاہ رُخ خان 690 ملین ڈالرز کے مالک بتائے گئے تھے یعنی رواں برس ان کے اثاثوں میں 80 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News