فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ‘ پر تنقید کے باعث بھارتی فلم ڈائریکٹر کو شاہ رخ خان کے مداحوں کی طرف سے قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
بھارت کی متنازعہ پروپیگنڈا فلم ’کشمیر فائلز‘ کے ہدایت کار ویویک اگنی ہوتری نے گانے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پہلے انسٹاگرام کی ریلز بالی وڈ گانوں کی بری کاپیاں تھیں لیکن اب بالی وڈ کے گانے انسٹاگرام ریلز کی بری کاپیاں نظر آتی ہیں۔
ویویک اگنی ہوتری نے ٹویٹر پر چند اسکرین شاٹ شیئر کیے ہیں جس میں شاہ رخ خان کے مداحوں کی جانب سے ان کو قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
ایک میسج میں لکھا ہے کہ ’ڈھونڈ رہا ہوں تجھے میں گھر کے اندر گھس کر تیرا بھیجا اتاروں گا، دیکھو اپنی تازہ ٹویٹ کو ڈیلیٹ کرو‘۔
یہ بھی پڑھیں: فلم ’پٹھان‘ میں کس نامور پاکستانی گلوکار کے گانے کی دُھن چرائی گئی
اگنی ہوتری کی بیٹی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک میسج میں لکھا ہے ’تمہاری بیٹی بکنی میں دکھاتی ہے اور تم شاہ رخ خان کو ٹرول کرے گا‘۔
اسکرین شاٹس کے ساتھ بھارتی ڈائریکٹر نے لکھا کہ بادشاہ نے درست کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر منفیت ہے لیکن ہم مثبت ہیں۔
Badshah was right.
There is negativity on social media. (But we are positive). pic.twitter.com/1tU6cTGsnx— Vivek Ranjan Agnihotri (@vivekagnihotri) December 31, 2022
واضح رہے کہ فلم ’پٹھان‘ کو پہلے گانے ’بے شرم رنگ‘ کی ریلیز کے بعد سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور دیپیکا پڈوکون کے زعفرانی لباس کو ہندو انتہا پسندوں نے اپنے مذہب کی توہین قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
