بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں مگر وہ ہر ماہ کتنا کما لیتے ہیں؟
یہ وہ سوال ہے جو ان کے بیشتر مداحوں کے ذہن میں ہوتا ہے اور اس کا جواب شاہ رخ خان نے خود دیا۔
ٹوئٹر اکاؤنٹ کے 13 سال مکمل ہونے پر شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مداحوں کے متعدد سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔
ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ ‘ایک مہینے میں کتنا کما لیتے ہیں’۔
اس کے جواب میں شاہ رخ خان نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘پیار بے شمار کماتا ہوں، ہر دن’۔
Pyaar Beshumaar kamata hoon….har din https://t.co/pdsbvG8GAU
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 4, 2023
ایک اور فرد نے سوال پوچھا کہ ان کے خاندان کا تعلق کشمیر سے ہے تو انہوں نے اپنے نام میں خان کیوں لگایا ہوا ہے۔
جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ ‘پوری دنیا میرا خاندان ہے، خاندان کا نام، نام نہیں ہوتا، کام سے نام ہوتا ہے، چھوٹی باتوں میں مت پڑو پلیز’۔
ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ پٹھان ناکام ہونے والی ہے تو وہ ریٹائر ہوجائیں جس پر شاہ رخ خان نے کہا کہ ‘بیٹا بڑوں سے ایسی بات نہیں کرتے’۔
واضح رہے کہ فلم پٹھان 25 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ اس کا ٹریلر 10 جنوری کو جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
فلم کی ہیروئن دیپیکا پڈوکون کے لباس کے رنگ پر ہندو انتہا پسندوں نے تنازع کھڑا کر رکھا ہے لیکن انٹرنیٹ پر فلم کے گانوں کو خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
فلم پٹھان کے گیت ’بے شرم رنگ’میں ہیروئن دیپیکا پڈوکون کے زعفرانی لباس کو وجہ بنا کر بھارتی انتہا پسندوں نے فلم کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
