پاکستان کے معروف اداکار نعمان اعجاز کی برتن دھوتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں معروف اداکار نعمان اعجاز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں برتن دھوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں اداکار برتن دھو رہے ہیں، اس دوران ان کی اہلیہ نے ان سے پوچھا کیا ہورہا ہے؟ اس کے جواب میں نعمان اعجاز نے کہا کہ کچھ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستانی اداکار نعمان اعجاز کی دوستوں کے ہمراہ رقص کرنے کی ویڈیو وائرل
نعمان اعجاز نے کہا کہ ’ ماں نے یہ سوچ کر شادی کروائی تھی کہ بیگم سارے کام کرے گی لیکن آج میری ماں زندہ ہوتی تو اسے کتنی تکلیف ہوتی کہ ان کا لیجنڈ بچہ برتن دھو رہا ہے ‘۔
اداکار کی یہ بات سن کر ان کی اہلیہ ہنس پڑیں بعد میں نعمان اعجاز نے کہا کہ ’ اس میں کوئی حرج نہیں، مرد کو اپنی بیوی کے ساتھ کچن کے کاموں میں برابر کا ہاتھ بٹانا چاہیے ‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News