
شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان دوریاں؛ عائشہ عمر نے خاموشی توڑ دی
پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامور اداکارہ و میزبان عائشہ عمر نے کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران میزبان اور سابق مقبول کرکٹر شعیب اختر نے عائشہ عمر سے سوال کیا کہ آپ نے شعیب ملک کے ساتھ فوٹو شوٹ بہت بولڈ کروالیا جس پر عائشہ عمر نے پلٹ کر سوال کیا کون کہہ رہا ہے ؟
شعیب اختر نے کہا کہ مجھے دبئی میں ایک خاتون نے بتایا، جس پر اداکارہ عائشہ عمر نے جواب دیا کہ ’ میں کبھی کسی شادی شدہ مرد سے متاثر نہیں ہوتی، نہ ایسے مرد کی زندگی کا حصہ بنتی ہوں جو پہلے سے کسی خاتون کے ساتھ کمٹمنٹ کیے ہوئے ہو ‘ ۔
عائشہ عمر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’ مجھے اس انڈسٹری میں سب جانتے ہیں کہ میں ایسی بالکل نہیں ہوں ‘۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک اور عائشہ عمر کی شادی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی
اس بات پر شعیب اختر نے کہا کہ مگر یہ کنٹروسی (تنازع) بہت بڑی ہو گئی ہے جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ ’ یہ کنٹرورسی یہاں نہیں تھی بلکہ سرحد پار تھی ‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News