 
                                                                              بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو ان کے ایک مداح نے اپنی عمر چھپانے پر پولیس میں ایف آئی آر درج کرانے کی دھمکی دی ہے۔
اداکار اپنے مداحوں سے گفتگو کیلئے اکثر ٹویٹر پر سوال جواب کا سیشن رکھتے ہیں اور وہیں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔
ایک مداح نے فلم ’پٹھان‘ کے سیٹ سے اداکار کی ایک شرٹ کے بغیر تصویر شیئر کی اور دعویٰ کیا کہ شاہ رخ جھوٹ بولتے ہیں کہ ان کی عمر 57 برس ہے۔
سوشل میڈیا صارف نے مذاق مذاق میں اداکار کو دھمکی دی کہ وہ عمر چھپانے پر شاہ رخ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان بالی ووڈ سے کب ریٹائرہونگے؟ پٹھان کا دلچسپ جواب
شاہ رخ خان نے مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا’’ پلیز مت کرو یار، ٹھیک ہے،میں ہی مان جاتا ہوں کہ میں 30 برس کا ہوں، اب میں نے سچ بتادیا ہے اور اسی وجہ سے میری اگلی فلم کا نام ’جوان‘ ہے۔
Please mat karo yaar. Theek hai main hi maan jaata hoon I am 30 years old. There I have now told you the truth..and that’s why, even my next film is called Jawan https://t.co/rIH1lnsAWm
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) February 20, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 