Advertisement
Advertisement
Advertisement

دانیہ شاہ کے عامر لیاقت کے خلاف دیے گئے بیان کی ویڈیو بشریٰ اقبال نے جاری کر دی

Now Reading:

دانیہ شاہ کے عامر لیاقت کے خلاف دیے گئے بیان کی ویڈیو بشریٰ اقبال نے جاری کر دی
عامر لیاقت

دانیہ شاہ کے عامر لیاقت کے خلاف دیے گئے بیان کی ویڈیو بشریٰ اقبال نے جاری کر دی

مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے اپنے شوہر کے خلاف دیے گئے بیان کی ویڈیو سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے جاری کر دی ہے۔

حال ہی میں مرحوم رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دانیہ شاہ کو عامر لیاقت کے خلاف بولتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ کے ہوشربا انکشافات

ویڈیو میں دانیہ شاہ نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ جب عورت کی عزت پر آتی ہے وہ دوسرے کی عزت اتارنا بھی جانتی ہے ‘۔

دانیہ شاہ نے اعتراف کیا تھا کہ’ ان کے پاس عامر لیاقت کی ریکارڈنگز  اور ہر قسم کے ثبوت موجود ہیں ‘۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ ’وہ ویڈیو میں نے بنائی تھی، اس ویڈیو کو بناتے وقت عامر اور میرے علاوہ کمرے میں کوئی موجود نہیں تھا ‘۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ہی عامر لیاقت کی ویڈیو وائرل کیس میں دانیہ شاہ کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نازیبا ویڈیو کیس، دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

 اس کے علاوہ دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے پیکا ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ درج ہے، ملزمہ دانیہ شاہ کے خلاف مقدمہ عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر نے درج کروایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر