Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ کے ہوشربا انکشافات

Now Reading:

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ کے ہوشربا انکشافات
عامر لیاقت

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ کے ہوشربا انکشافات

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ سلمیٰ بی بی نے ہوشربا انکشافات کر دئیے۔

دانیہ کی والدہ نے میزبان کی پہلی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال اور تحقیقاتی ادارے ایف آئی پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔

سماعت کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایف آئی اے اور کیس کی مدعی بشریٰ اقبال پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ بشریٰ اور اس کے بچوں پر اللّٰہ کا قہر برسے گا، بشریٰ نے تعلقات کی بنا پر دانیہ کو گھر سے ننگے پیر اور بغیر چپل کے کراچی اٹھوایا ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)

Advertisement

سلمیٰ بی بی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی ٹیم دانیہ شاہ کو کراچی برہنہ حالت میں لے کر آئی ہے، یہ سب بشریٰ کروا رہی ہے، ہمارے ساتھ زیادتی اور ظلم ہوا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: نازیبا ویڈیو کیس، دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

دانیہ کی والدہ نے کہا کہ میری بیٹی عامرلیاقت کی بیوہ اور حق دار ہے، ہم شروع سے اس مؤقف پر قائم ہیں کہ عامر لیاقت کا قتل ہوا ہے، پوسٹ مارٹم کروائیں، بشریٰ کیوں روک رہی ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہم عامر کے مرنے کی وجہ پوچھ رہے ہیں اور یہ لوگ ہم پر کیس کر رہے ہیں؟ ایف آئی اے نے ہم پر کیس کیا، لودھراں پولیس اور ایف آئی اے کے 10 لوگ تھے جنہوں نے میرا ہاتھ توڑا، بچی کو مارا اور لودھراں سے کراچی لے آئے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)

دانیہ شاہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ بشریٰ اقبال کا مقصد جائیداد ہے، اسے لیے میری بیٹی کو پھنسایا جارہا ہے، بشریٰ نے عامر کے ساتھ بھی زیادتی کی اور اب میری بیٹی کے ساتھ بھی زیادتی کررہی ہے، عامر کا قتل ہوا ہے اس کی روح کو بھی انصاف ملے گا اور میری بیٹی کو بھی انصاف ملے گا۔

Advertisement

سلمیٰ بی بی نے کہا کہ  بشریٰ کہہ رہی ہے عامر کی کوئی پراپرٹی نہیں ہے مگر عامر کی اربوں کی پراپرٹی ہے، عامر کے قتل کی کارروائی ہونی چاہئیے، جو جرم میں شامل نکلے اس کے خلاف کارروائی ہو۔

Advertisement

انہوں نے بشریٰ اقبال پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ عامرلیاقت کے بیٹے نے غسل کے وقت اِن کے جسم پر نشان دیکھ لیے تھے، اسی لیے وہ بھاگ گیا کیوںکہ اسے پتہ چل گیا تھا کہ میرے باپ کا قتل ہوا ہے اور میری ماں اس قتل کو چھپا رہی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)

Advertisement

خلع کے حوالے سے دانیہ کی والدہ نے بتایا کہ کہ ہم نے درخواست دائر کی تھی لیکن دانیہ اور عامر کی خلع نہیں ہوئی تھی۔

سلمیٰ بی بی نے ایک بار پھر دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 5 جون کو ہماری صلح ہوگئی تھی جس کی ویڈیو کا الزام لگا وہ فوت ہوچکا ہے، اب کسی کو یہ حق نہیں ملتا کہ وہ کیس کرے۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کے بیٹے اور بیٹی کی جانب سے دانیہ شاہ کے خلاف  دائر کی گئی درخواست پر کراچی کی نجی عدالت میں سماعت چل رہی ہے۔

آج کل دانیہ شاہ ایف آئی اے ٹیم کی نگرانی میں اپنی والدہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہو رہی ہیں۔

عامر لیاقت کی موت پر دوبارہ سے دونوں فریقین کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔

 

Advertisement

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف ٹک ٹاکر کو  فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
اداکار نعیم ہاشمی کی 48 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر