Advertisement
Advertisement
Advertisement

عائشہ عمر نے فیصل قریشی کی فلم کیلئے کہانی سنے بغیر ہی حامی بھری لی؟ وجہ انتہائی حیران کن

Now Reading:

عائشہ عمر نے فیصل قریشی کی فلم کیلئے کہانی سنے بغیر ہی حامی بھری لی؟ وجہ انتہائی حیران کن
عائشہ عمر

اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے مشہور اداکار فیصل قریشی کی فلم کیلئے کہانی سنے بغیر ہی حامی بھری لی۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ’ وہ عید الفطر پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ میں مزیدار کردار میں نظر آئیں گی، یہ ایک ایسی خاتون کا کردار ہے جس کے دل پر سب حکومت کرنا چاہتے ہیں ‘۔

انہوں نے  فلم کرنے کی حامی بھرنے سے متعلق کہا کہ’ ہدایتکار فیصل قریشی نے مجھے بڑے ہوتے ہوئے دیکھا ہے، پندرہ سال کی تھی جب سے فیصل کو جانتی ہوں، وہ کالج میں میرے سینئر رہے ہیں، اسکول میں تھی تو ایکٹنگ کرنے کا پہلا تجربہ فیصل قریشی کے ساتھ ہوا تھا ‘۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک اور عائشہ عمر کی شادی کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

    عائشہ عمر نے کہا کہ ’ جب فیصل قریشی نے بتایا کہ وہ فلم بنا رہے ہیں تو میں نے بنا کہانی سنے ہی فلم کرنے کی حامی بھر لی جس پر خود فیصل بھی حیران رہ گئے ‘۔

Advertisement

اداکارہ عائشہ عمر نے کہا کہ ’ انہوں نے فیصل قریشی کا کالج سے لے کر اب تک تمام کام دیکھا ہے، اس لیے کام کے معاملے میں ان پر بھروسہ کرنا آسان ہو گیا ہے، جبکہ فلم کی کاسٹ تمام بہترین اداکاروں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے یہ ایک یادگار تجربہ رہا ہے ‘۔

واضح رہے کہ ہدایتکار فیصل قریشی کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کی کاسٹ میں فواد خان، وسیم اکرم، شنیریا اکرم اور شایان فاروقی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر