Advertisement
Advertisement
Advertisement

دانیہ شاہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

Now Reading:

دانیہ شاہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
دانیہ شاہ

دانیہ شاہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

مرحوم رکن قومی اسمبلی و معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

  تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم کم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

 سماعت کے دوران عدالت نے دانیہ کی والدہ سے مکالمہ کیا کہ آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں، اس پر خاتون نے کہا کہ میرے پاس کچھ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ کے ہوشربا انکشافات

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کے اکاؤنٹ سے پیسوں کی ٹرانزیکشن تو ہوئی ہے، سچ بتائیں آپ کے پاس کتنے پیسے ہیں؟

Advertisement

عدالت کی جانب سے استفسار پر دانیہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرا داماد بینک میں ہے اور میری چیک بک بھی اس کے پاس ہے۔

بعد ازاں عدالت نے دانیہ شاہ کی ضمانت کی رقم کو 20 لاکھ سے کم کرکے 5 لاکھ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت کی موت کا ذمہ دار کون؟ بیٹی دعا عامر نے عدالت میں تہلکہ خیز انکشاف کردیا

واضح رہے کہ مرحوم رکن قومی اسمبلی و معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے دو روز قبل دانیہ شاہ کی ضمانت منظور کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر