Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سنی دیول فلم ’غدر2‘ میں کام کرنے کے لئے کیسے قائل ہوئے؟

Now Reading:

سنی دیول فلم ’غدر2‘ میں کام کرنے کے لئے کیسے قائل ہوئے؟

بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنی دیول کی فلم ’غدر 2‘ کی کارکردگی ریلیز کے پہلے روز سے ہی باکس آفس پر بہت شاندار ہے۔

تھیٹرز میں ٹکٹوں کی خریداری کے لیے لمبی لائنیں اور اب تک باکس آفس پر ہونے والی فلم کا بزنس صاف یہ ظاہر کرتا ہے کہ فلم کو عوام نے بہت پسند کیا ہے۔

سنی دیول سے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران یہ سوال کیا گیا کہ’آپ کو اس فلم کا سیکوئل بناتے ہوئے اس کی کامیابی کے بارے میں بے یقینی نہیں تھی کیونکہ جب فلم ’غدر‘ ریلیز ہوئی تھی اس وقت کے فلمی شائقین اور آج کے فلمی شائقین بہت مختلف ہیں؟

اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ہم ایسے نہیں سوچتے، جب ہم نے یہ فیصلہ کرلیا کہ یہ کام کرنا ہے تو کرنا ہے، 22 سال تک میدان خالی تھا کوئی ایسی فلم نہیں بنا رہا تو ہم آئے اور ہم نے اپنا کام کردیا۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب میں نے فلم کی کہانی سنی تو میں تھوڑا سا ڈر گیا تھا کیونکہ فلم’غدر‘ بہت اعلیٰ معیار کی فلم تھی اور یہی وجہ تھی کہ سیکوئل کو اصل فلم کے معیار کا بنانا تھوڑا مشکل کام تھا لیکن ہم نے کرلیا۔

Advertisement

سنی دیول نے لفظ’ بالی ووڈ‘ کے استعمال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سے پہلے ہندی فلم انڈسٹری ہیں اور ہمیں اس بات پر فخر ہونا چاہیئے کہ ہم کسی سے کمتر نہیں ہیں‘۔

اس فلم میں سنی دیول کے علاوہ امیشا پٹیل اور اتکرش شرما نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
گزشتہ ایک سال سے لاپتہ معروف ماڈل و اداکارہ کی لاش برآمد
اداکارہ نور بخاری نے مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
عاصم اظہر نے تمام انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر