Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرینہ کپور ’سنگھم‘ میں اجے دیوگن کیساتھ جلوہ گر ہونگی

Now Reading:

کرینہ کپور ’سنگھم‘ میں اجے دیوگن کیساتھ جلوہ گر ہونگی

کرینہ کپور ’سنگھم‘ میں اجے دیوگن کیساتھ جلوہ گر ہونگی

بالی وڈ کی بیبو کرینہ کپور خان ایک بار پھر روہت شیٹی کی سنگھم کا حصہ بن رہی ہیں۔

جانے جان کی ریلیز اور اپنے اسٹریمنگ ڈیبیو کے بعد، کرینہ کپور خان سنگھم اگین کی شوٹنگ شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ اجے دیوگن اور روہت شیٹی کے ساتھ  وہ اپنی تیسری فلم کر رہی ہیں ،  بتایا جا رہا ہے کہ اداکارہ  نے گزشتہ روز شوٹنگ کا آغاز کردیا۔

ذرائع کے مطابق یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ سنگھم اگین میں اپنے پچھلے حصے کے کرداراونی کامت کو دوبارہ ادا کریں گی یا بالکل نیا کردار ہوگا،  لیکن وہ اس شیڈول میں اجے دیوگن کے ساتھ کچھ رومانوی حصے کے لیے شوٹ کریں گی۔

روہت کی سنگھم اگین میں دیپیکا پڈوکون بھی ایک پولیس اوتار میں نظر آئیں گی۔ فلم میں اکشے کمار، اجے دیوگن، رنویر سنگھ اور شویتا تیواری سمیت دیگر اداکار بھی ہیں۔

سنگھم 2011 میں ریلیز ہوئی، جس میں کاجل اگروال، اجے دیوگن اور پرکاش راج نے مرکزی کردار ادا کیا۔ اس کے بعد 2014 میں سنگھم ریٹرنز آئی ، جس میں اجے دیوگن کے ساتھ کرینہ کپور نے مرکزی کردارادا کیا، اب  2024 کی دیوالی پرسنگھم اگین سینما گھروں میں نمائش کے لیے تیاری کے مراحل میں ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر