Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی بھی ڈرامہ کا سیکوئل تیار ہونے سے اس کا چارم ختم ہوجاتا ہے، اقرا عزیز

Now Reading:

کسی بھی ڈرامہ کا سیکوئل تیار ہونے سے اس کا چارم ختم ہوجاتا ہے، اقرا عزیز
اقرا عزیز

کسی بھی ڈرامہ کا سیکوئل تیار ہونے سے اس کا چارم ختم ہوجاتا ہے، اقرا عزیز

اقرا عزیز پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک بہترین اداکارہ ہیں ان کی لازوال اداکاری کی صلاحیت کی وجہ سے انہیں پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔

وہ نہایت خوبصورت اور انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں، اقرا عزیز کئی سپر ہٹ ڈراموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں جن میں رانجھا رانجھا کردی، رقیب سے، خدا اور محبت 3 اور سنو چندا شامل ہیں۔

اقرا عزیز کی شادی پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین سے ہوئی ہے جبکہ اس خوبصورت اس جوڑے کا ایک پیارا سا بیٹا بھی  جس کا نام کبیر ہے، اقراء عزیز مداحوں کی ایک بڑی تعداد رکھتی ہی جو نہ صرف ان کے کام کو سراہتے ہیں بلکہ ان کے آنے والے پروجیکٹ کے منتظر بھی رہتے ہیں۔

اقرا عزیز کو حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک شو میں بطور مہمان مدعوکیا گیا جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ شو کے دوران حاضرین میں سے کسی نے سوال کیا کہ سنو چندا کا سیزن تھری کب آئے گا، واضح رہے کہ سنو چندا اقرا عزیز کا ایک سپر ہٹ ڈرامہ تھا جس کے دو سیزن نشر ہو چکے ہیں۔

اقرا عزیز نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ لوگوں کو بہت لگاؤ ہے اس پروجیکٹ سے اور وہ ارسل اور جیا کو دیکھنا چاہتے ہیں  تاہم اس میں ہماری کوئی مرضی نہیں چلتی، جب چینل اور پروڈکشن ہاؤس یہ فیصلہ کرے گا جی اب اس کا سیزن تھری کرنا چاہئے تو وہ تیار کریں گے، لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ جتنے بھی کسی چیز کے پارٹس بنتے ہیں ناں پھر اس کا انٹرسٹ اور اس کا چارم کم ہونے لگتا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر