Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حرا مانی نے شوہر کا موازنہ کن چھ مشہور بالی ووڈ ہیرو سے کیا ہے؟

Now Reading:

حرا مانی نے شوہر کا موازنہ کن چھ مشہور بالی ووڈ ہیرو سے کیا ہے؟
حرا مانی

حرا مانی نے شوہر کا موازنہ کن چھ مشہور بالی ووڈ ہیرو سے کیا

حرا مانی پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلم کی ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں انہوں نے کئی سپرہٹ ڈراموں میں لازوال کردار ادا کیے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جو نہ صرف ان کی اداکاری کے معترف ہیں بلکہ ان کے آنے والے ڈراموں کے بھی منتظر ہیں۔

حرا مانی کے مشہور ڈراموں میں سن یارا، دو بول، کشف، بندش، آنگن، یقین کا سفر، میں ہاری پیا اور دل ماں کا دیا شامل ہیں۔ واضح رہے کہ  حرا مانی نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بہت ہی خوبصورت اور باصلاحیت میزبان اور اداکار ثاقب شیخ (مانی) سے شادی کی ہے جبکہ اس خوبصورت جوڑے کے دو پیارے سے بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔ حرا اپنی اس پیاری سی فیملی سے بہت محبت کرتی ہیں۔

حرا مانی اکثر اپنے شوہر مانی کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کرتی رہتی ہیں۔ اورشوبز سے لے عوام تک سب ہی حرا کی مانی کے ساتھ محبت کی شادی کے بارے میں مکمل تفصیلات جانتے ہیں۔

Advertisement

حال ہی میں حرا نے ایک بار پھر، اپنے شوہر مانی کے لیے اپنی محبت کا ایک غیر معمولی اظہار پیش کیا ہے۔ حرا نے مانی کا موازنہ بالی ووڈ کے چھ مشہور ہیروز کے ساتھ کیا ہے جن میں بالی ووڈ کنگ بھی شامل ہیں۔

حرا مانی نے مانی کا موازنہ ہریتھک روشن، بوبی دیول، اکشے کمار، سلمان خان اور عامر خان سے کیا ہے۔ انہوں نے لکھا، ’’ہریتک کی باڈی، شاہ رخ کی ادائیں، بوبی دیول جیسے مظبوط بال، سلو بھائی جیسا کمٹمنٹ، اکشے جیسی مردانہ وجاہت، عامر خان جیسا پیارا پپو، 6 مردو ں کے خصوصیت والا مانی‘‘۔ ساتھ ہی حرا نے بیک گراؤنڈ میں میکا سنگھ کا مشہور گانا تم میرا ہیرو بھی چلایا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
گزشتہ ایک سال سے لاپتہ معروف ماڈل و اداکارہ کی لاش برآمد
اداکارہ نور بخاری نے مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر