Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بین الاقوامی پنجابی فلم “اینی ہاؤ مٹی پاؤ” کا پریمیئر شو، فلم پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز

Now Reading:

بین الاقوامی پنجابی فلم “اینی ہاؤ مٹی پاؤ” کا پریمیئر شو، فلم پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز
بین الاقوامی پنجابی فلم "اینی ہاؤ مٹی پاؤ" کا پریمیئر شو، فلم پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز

بین الاقوامی پنجابی فلم “اینی ہاؤ مٹی پاؤ” کا پریمیئر شو، فلم پاکستانی سینما گھروں میں ریلیز

بین الاقوامی پنجابی فلم “اینی ہاؤ مٹی پاؤ” کا پریمیئر شو مقامی سینما میں منعقد کیا گیا، پریمیئر شو کے دوران اکرم اداس اور وکی کوڈو  کی اداکاری پر فلم بین لوٹ پوٹ ہوتے رہے۔

مقامی سینما میں ہونے والے شو میں فلم کی کاسٹ میں شامل اکرم اداس اور وکی کوڈو سمیت اداکارہ روبی انعم، ظفری خان، عاصمہ بٹ، دردانہ رحمان، اظہر بٹ، شیخ عابد رشید، صفدر ملک، سہیل ملک، مسعود بٹ، جرار رضوی ، ٹائیگر شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار اکرم اداس نے کہا کہ فلم اینی ہاؤ مٹی پاؤ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہوگئی ہے۔ آج کے پریمیئر شو میں اتنے لوگوں کا آنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ فلم اچھی ہو تو اس کو پسند کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے علاوہ اور بھی پاکستانی فنکار ہمسایہ ملک کی فلموں میں کام کررہے ہیں اور یہ ایک اچھا قدم ہے۔

اداکارہ روبی انعم نے کہا کہ ہمارے  فنکاروں کو  انڈین پنجابی فلموں میں پسند کیا جاتا ہے۔ وہ اب ان فلموں کی ضرورت بن چکے ہیں۔

Advertisement

روبی انعم کہتی ہیں فلم اینی ہاؤ مٹی پاؤ کے ڈائریکٹر جنجوت سنگھ کی یہ چوتھی فلم ہے۔ جنجوت سنگھ نے ثابت کردیا ہے کہ وہ عوام کی نبض کو دیکھ کر ہی فلم بناتے ہیں۔

اداکار ظفری خان کہتے ہیں کہ افتخار ٹھاکر، روبی انعم، ناصر چینوٹی نے انڈین پنجابی فلموں میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ وہاں ہمارے آرٹسٹوں کو عزت دی جاتی ہے۔ اکرم اداس اور وکی کوڈو کو اینی ہاؤ مٹی پاؤ پر مبارکباد دینے آئے ہیں۔

اظہر بٹ نے کہا کہ ہمسایہ ملک کی فلموں نے پاکستان میں اپنی ایک آڈینس بنائی ہے, اس سے پاکستانی سینما گھروں کی رونقیں بحال ہورہی ہیں۔

فلم کے رائٹرجسگریوال نے فلم کے ڈائیلاگ کمال کے لکھے ہیں۔ فلم میں فراڈ اور دھوکا دہی کو موضوع بنایا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ہریش ورما، عمارہ دستور، بی این شرما، نرمل رشی، سیما کوشل، پرکاش گادو، اکرم اداس اور وکی کوڈو شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
گزشتہ ایک سال سے لاپتہ معروف ماڈل و اداکارہ کی لاش برآمد
اداکارہ نور بخاری نے مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر