Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

میکال ذوالفقار اپنی اگلی فلم کس مشہور شخصیت پر بنانے والے ہیں؟

Now Reading:

میکال ذوالفقار اپنی اگلی فلم کس مشہور شخصیت پر بنانے والے ہیں؟
میکال ذوالفقار

میکال ذولفقار کے نام سے کون واقف نہیں، وہ پاکستانی شو بز انڈسٹری کے  ایک نہایت خوبصورت ماڈل اور عمدہ اداکار ہونے کے ساتھ فلم پروڈیوسر بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تاہم ان کی وجہ شہرت ابرار الحق کے گانا سانو تیرے نال پیار ہوگیا بنا جس میں انہوں نے بطور ماڈل کام کیا تھا۔

میکال نے ڈرامہ صائقہ سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور ان کے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں دیار دل، میراث، سنگ مرمر، پانی جیسا پیار،سنگت اور محبت صبح کا ستارہ شامل ہیں جن میں انہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے خوب نام کمایا۔

تاہم وہ کئی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کا جوہر دکھا چکے ہیں جن میں کیک، نہ بینڈ نہ باراتی، شیردل، اور منی پیک گارنٹی شامل ہیں۔

میکال اپنے شو بز کیریئر کے دوارن کئی اشتہاری مہمات کا بھی حصہ رہے جن میں ان کی مزاحیہ اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔ واضح رہے کہ میکال ذولفقار پاکستان میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔

میکال ذولفقار کو حال ہی میں ایک نجی شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

Advertisement

اس شو میں انہوں نے بطور پریوڈیوسر فلم منی پیک گارنٹی کے حوالے سے بات  کرتے ہوئے کہا وہ بہت زیادہ بزنس کی توقع رکھ رہے تھے تاہم اس نے اتنا بزنس نہیں کیا لیکن لوگوں نے فلم کو پسند ضرور کیا۔

اسی دوران انہوں نے اپنی نئی آنے والی بطور پروڈیوسر فلم کا ذکر بھی کیا ان کا کہنا تھا کہ وہ مشہور زمانہ گاما پہلوان پر فلم بنانے والے ہیں جس کا نام دی گاما گریڈ ہوگا۔ یہ ایک ایسے پہلوان کی کہانی ہے جو کئی دہائیوں تک ناقابل شکست رہے، اس فلم کی کہانی ناصر ادیب صاحب نے لکھی ہے جنہوں دی لیجنڈ  آف مولا جٹ کا اسکرپٹ لکھا تھا، اور انہوں نے کہا کہ یہ فلم پاکستانی تاریخ کی ایک بہترین فلم ثابت ہوگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عاطف اسلم گلوکاری کے بعد ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرنے کو تیار
سپر ہٹ فلم 'ہے بے بی' کی بچی اب 17 سال بعد کیسی دکھتی ہے؟ تصویر نے مداحوں کو چونکا دیا
اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے کرن جوہر کی کونسی فلم کی آفر ٹھکرائی؟
سنجے لیلا بھنسالی اپنی پہلی ویب سیریز "ہیرامنڈی" میں کن پاکستانی اداکاروں کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے؟
معروف بھارتی اداکار کا کام سے بریک لینے کا فیصلہ
کترینہ کیف کی ایک اور ڈیپ فیک ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر