Advertisement
Advertisement
Advertisement

طلاق یافتہ خواتین دوسرے شریک سفر کی تلاش میں جلد بازی نہ کریں، اداکارہ انوشے اشرف

Now Reading:

طلاق یافتہ خواتین دوسرے شریک سفر کی تلاش میں جلد بازی نہ کریں، اداکارہ انوشے اشرف

ماڈل و ٹی وی میزبان انوشے اشرف نے کہا ہے کہ طلاق یافتہ خواتین دوسرے شریک سفر کی تلاش میں جلد بازی نہ کریں۔

حال ہی میں انوشے اشرف نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے۔

ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ وہ عام طور پر تنہائی کے مسئلے سے نمٹ لیتی ہیں لیکن بعض اوقات اس مسئلے سے خود کو محفوظ رکھنا مشکل ہوجاتا ہے؟ وہ انہیں کوئی تجویز دیں۔

—اسکرین شاٹ

ماڈل نے انہیں جواب دیا کہ تنہا رہنا اور خود کو تنہا محسوس کرنا دو الگ چیزیں ہیں اور ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کسی نہ کسی کے ساتھ جڑا رہے۔

Advertisement

انوشے اشرف نے مداح کو تجویز دی کہ اگر وہ نئے لوگوں سے ملنے کی خواہش رکھتی ہیں اور انہیں آزمانا چاہتی ہیں تو کھلے دل کے ساتھ ہر کسی سے ملیں اور تعلقات بنائیں لیکن اگر وہ ایسا نہیں کرنا پسند کرتیں تو پھر محدود افراد کے ساتھ ہی روابط میں رہیں اور ان کے ساتھ مضبوطی سے جڑے رہیں۔

ایک خاتون مداح نے ان سے اپنی ساس کے رویے کی شکایت کی اور تجاویز مانگیں کہ وہ کیا کریں۔

جس پر انوشے اشرف نے انہیں تجویز دی کہ وہ پورے معاملے پر اپنے شوہر سے بات کریں، انہیں امید ہے کہ ان کے شوہر ان کی بات سمجھ جائیں گے۔

—اسکرین شاٹ

ماڈل کے مطابق عام طور پر مرد یہی چاہتے ہیں کہ ان کی بیویاں ان کے والدین کو برداشت کرتی رہیں لیکن آپ اپنے شوہر سے والدہ کے رویے پر بات کریں اور بدتمیزی کیے بغیر آپ اپنی ساس سے بھی بات کریں اور اپنی اپنی حدود کا تعین کرلیں اور اچھا ہوگا کہ آپ الگ گھر میں منتقل ہوجائیں۔

ایک خاتون نے ان سے تعلقات میں رہنے کے حوالے سے تجویز مانگی اور ساتھ ہی بتایا کہ انہیں حال ہی میں طلاق ہوئی ہے۔

Advertisement

انوشے اشرف نے تازہ طلاق یافتہ خاتون کو مشورہ دیا کہ وہ دوسرے شریک سفر کی تلاش میں جلد بازی نہ کریں، وہ پہلے خود کو تھوڑا سا وقت دیں۔

—اسکرین شاٹ

ماڈل و ٹی وی میزبان نے لکھا کہ عام طور پر ہم سب غلط وجوہات کی وجہ سے محبت اور ساتھیوں کی تلاش کر رہے ہوتے ہیں، اس لیے نئے تعلقات میں جانے سے پہلے گہرائی سے سوچیں۔

انہوں نے مداح کو مشورہ دیا کہ وہ پہلے خود خود مختار بنیں اور یہ یقین کریں کہ تنہا رہنے میں بہت مزہ اور سکون ہے، اس لیے اپنی ذات سے محبت کریں۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Anoushey Ashraf (@anousheyashraf)

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر