Advertisement
Advertisement
Advertisement

راج کندرا کی گرفتاری اور جیل میں گزارے وقت پر مبنی فلم کا ٹریلر جاری

Now Reading:

راج کندرا کی گرفتاری اور جیل میں گزارے وقت پر مبنی فلم کا ٹریلر جاری
راج کندرا

راج کندرا کی گرفتاری اور جیل میں گزارے وقت پر مبنی فلم کا ٹریلر جاری

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور نامور کاروباری شخصیت، راج کندرا کی گرفتاری اور جیل میں گزارے وقت پر مبنی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جس کا عنوان UT 69 ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 2 سال قبل راج کندرا کو فحش مواد کی تیاری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد تقریباً 6 ماہ انہوں نے جیل میں گزارے تھے۔

 

اس فلم میں راج کندرا نے خود اپنا کردار ادا کیا ہے جو کہ ان کا بالی ووڈ انڈسٹری میں ڈیبیو ہے اور یہ پوری فلم ان 6 ماہ کے دورانیئے کی حقیقت پر مبنی کے جو انہوں نے جیل میں گزارے تھے۔

راج کندرا نے 18 اکتوبر کو ‘UT 69’ کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں 2 سال بعد میڈیا سے پہلی بار بات چیت کی جس دوران وہ جذباتی ہو گئے۔

Advertisement

اس موقع پر انہوں نے تنقید کرنے والوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ وقت خاص طور پر ان کی فیملی کے لئے بہت تکلیف دہ تھا۔

 ٹریلر لانچ کے موقع پر، راج کندرا نے بتایا کہ جب انہیں 2021 میں گرفتار کیا گیا تھا تو شلپا شیٹی ان کی طاقت بنی تھیں اور انہیں یہ یقین دلایا تھا کہ سب ٹھیک ہوجائیگا ۔

انہوں نے بتایا کہ جیل میں وہ اور شلپا ایک دوسرے کو خطوط لکھا کرتے تھے جو کہ اب بھی ان کے پاس موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ فلم رواں سال 3 نومبر کو ریلیز کی جائیگی جو کہ راج کندرا کے جیل میں گزارے گئے وقت کی حقیقت دنیا کے سامنے پیش کرے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر