Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

خلیل الرحمان قمر کا ماہرہ خان سے معافی کا مطالبہ

Now Reading:

خلیل الرحمان قمر کا ماہرہ خان سے معافی کا مطالبہ
خلیل

خلیل الرحمان قمر کا ماہرہ خان سے معافی کا مطالبہ

معروف مصنف وہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے ماہرہ خان سے معافی کا مطالبہ کیا ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور مصنف خلیل الرحمان قمر حال ہی میں اداکار و میزبان احمد علی بٹ کی پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے۔

دوران گفتگو احمد علی بٹ کی جانب سے ماہرہ خان سے ناراضی کی وجہ پوچھنے پر خلیل الرحمان نے کہا کہ ماہرہ خان سے ناراض نہیں بلکہ اس کے عمل سے مجھے نفرت ہے، میں نفرت کرنے والا آدمی نہیں ہوں، ناراضی ختم ہوجاتی ہے لیکن نفرت ختم نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہاکہ نفرت ختم ہونے کے لیے ضروری ہے کہ ماہرہ خان مجھ سے معافی مانگے، اس سے زیادہ کچھ نہیں کرسکتا۔

معافی کی وضاحت دیتے ہوئے مصنف نے کہا کہ ’میرا اور ماہرہ خان سے عزت اور احترام کا رشتہ تھا، اداکارہ عائزہ خان کے بعد اگر میں نے کسی کا احترام کیا ہے تو وہ ماہرہ خان تھی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ماہرہ خان کے پاس آپشن تھا کہ وہ فون کال کے ذریعے مجھ سے وضاحت مانگتی، یہ ہم دونوں کی بدنصیبی ہے کہ اب ہم دنوں ایک ساتھ کام نہ کریں۔

ماہرہ خان اور خلیل الرحمان کے درمیان حائل ہونے والی شدید نفرت کی وجہ ماہرہ خان کا ماضی کا ایک ٹوئٹ تھا۔

اس ٹوئٹ کی وجہ سے آج تک خلیل الرحمان اور ان کے درمیان نفرت کی ایک دیوار موجود ہے۔

خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پاکستان شوبز انڈسٹری اورفنکاروں سے متعلق باتیں کیں جوکہ اب متنازعہ صورت اختیار کر گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان کی جانب سے خلیل الرحمان قمر کو چند فنکاروں کی تصاویر دکھائی گئیں اور انہوں نے ان کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

اس سے قبل ایک ٹی وی شو میں خلیل صاحب کو سپر اسٹار ماہرہ خان کی تصویر دکھائی گئی تو انہوں نے کہا مجھے زندگی بھرکا غم ہے اس نے میری زندگی کا سیریل کیا اور اس میں یہ ہیروئن تھی اور یہ غم مجھے ہمیشہ رہے گا۔

Advertisement

اس شو میں اداکار عدنان ملک کو تو خلیل الرحمان قمر نے پہلے پہچاننے سے ہی انکار کردیا اور پھر کہا ان کے بارے میں میرے وہی خیالات ہیں جوماہرہ خان کے بارے میں ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اور عدنان ملک نے خلیل الرحمان قمر کے لکھے ہوئے ڈرامے ’’صدقے تمہارے‘‘ میں مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

یہ ڈراما 2014 میں ایک نجی ٹی وی چینل سےنشر کیا گیا تھا۔

یہ ڈراما خلیل الرحمان قمر کی زندگی پر مبنی تھا اور اداکار عدنان ملک نے اس میں خلیل الرحمان قمر کا کردار نبھایا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
گزشتہ ایک سال سے لاپتہ معروف ماڈل و اداکارہ کی لاش برآمد
اداکارہ نور بخاری نے مریم نواز کے حُسن کی تعریف کردی
مفتی عبدالقوی ایک بار پھر سرخیوں میں؛ سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار
ودیا بالن کا خود سے متعلق حیران کُن انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر