ارباز خان کی دلہن نے کس نامور ڈیزائنر کا قیمتی عروسی جوڑا پہنا؟
بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر ارباز خان نے ملائیکہ اروڑا سے طلاق کے چھ سال بعد شورا خان سے دوسری شادی کی ہے۔
ارباز خان نے رواں ماہ 24 دسمبر کو مشہور میک اپ آرٹسٹ شورا خان کے ساتھ ایک پروقار تقریب میں نکاح کیا، جس میں ان کے قریبی عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ارباز خان اور ان کی اہلیہ نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے نئے سفر کے آغاز کا باقاعدہ طور پر اعلان بھی کیا ہے۔
دلہن شورا خان نے شادی کی یادگار تقریب میں جو دلکش عروسی جوڑا زیب تن کیا ہے ، اسے بھارت کے سب سے مشہور فیشن ڈیزائنر ‘سبیاساچی’ نے تیار کیا ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
دلہا ارباز خان نے شادی کے فلورل تھیم کی مناسبت سے دیدہ زیب مشرقی لباس پہنا اور اپنی زندگی کے اس یادگار دن کو مزید چار چاند لگادئیے۔
نکاح کی تقریب میں دلہا کے بھائی سپراسٹار سلمان خان کے ساتھ ساتھ چھوٹے بھائی سہیل خان، والدین سلیم خان اور سلمیٰ خان اور بیٹے ارہان خان سمیت پوری فیملی نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ ان کی قریبی دوست روینہ ٹنڈن نے بھی اپنی بیٹی راشا ٹنڈن کے ساتھ تقریب میں شرکت کی۔
اس موقع پر نامور پروڈیوسر اور ہدایت کارہ فرح خان اور اداکار رتیش دیش مکھ بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
