Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحیفہ جبار اپنی ذہنی صحت پر بات کرتے ہوئے رو پڑیں

Now Reading:

صحیفہ جبار اپنی ذہنی صحت پر بات کرتے ہوئے رو پڑیں

صحیفہ جبار اپنی ذہنی صحت پر بات کرتے ہوئے رو پڑیں

صحیفہ جبار ایک مشہور پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ہیں، وہ مختلف ہٹ پاکستانی ڈراموں میں بھی نظر آ چکی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنی ذہنی صحت کے بارے میں کھل کر بات کی ہے اور بتایا ہے کہ وہ ماضی میں اپنی خراب دماغی صحت کے ساتھ جدوجہد کر چکی ہیں اور اب بھی اس کا شکار ہیں۔

انہوں نے اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور اس دوران انہوں نے اپنی دماغی صحت کی خراب حالت میں مبتلا ہونے کے بعد اپنی کمزوری کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو اپنے کمزور لمحات میں خودکشی کرنے کے بارے میں بھی آگاہ کیا ہے اور ڈپریشن کے ساتھ اپنی جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے صحیفہ جبار خٹک بھی رو پڑیں۔

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Saheefa Jabbar Khattak (@saheefajabbarkhattak)

ویڈیو میں، صحیفہ نے کہا، “میں نے ہمیشہ محسوس کیا ہے کہ یہ دنیا مہربان جگہ نہیں ہے۔ ہم مہربان نہیں ہو سکتے، ہاں، ہم چند دوستوں کو کال کر سکتے ہیں جو ہمارے لیے اچھے ہوں گے یا ہو سکتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ میں نے اپنے دوست سے کہا ہے کہ میں خودکشی کر رہی ہوں، خضر بھی یہاں نہیں ہے، میں کچھ بھی کر سکتی ہوں جس کے بعد میرا دوست میرے گھر چلا آیا۔

میں نے سوچا کہ اگر وہ نہ آتا تو میں اپنے ساتھ کچھ بھی کر سکتی تھی۔ یہ خوفناک اور تکلیف دہ ہے۔ میں نے سوچا کہ جب خضر یہاں آئے گے تو میں بہتر محسوس کروں گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔

جب میں کینیڈا میں تھی تب بھی ایسا ہی ہوا تھا اور میں عام طور پر محسوس کرتی ہوں کہ میں اپنے ساتھ کچھ کرلوں گی۔

میں نے یہ بھی سوچا کہ دنیا ایک ایسی عجیب جگہ بن گئی ہے جہاں لوگ آپ کو طعنے دیتے ہیں اگر آپ کیمرے پر دماغی صحت کے بارے میں بات کرتے ہیں تو وہ سمجھتے ہیں کہ یہ توجہ طلب ہے۔

لیکن اگر آپ ایسی حالت سے گزر رہے ہیں تو ایسے میں ویڈیو بنانا اور پوسٹ کرنا سب سے کمزور چیز ہے، یہاں تک کہ ہم یہ کرتے ہوئے جانتے ہیں کہ ہم کتنے کمزور ہیں اور آج دنیا بھر میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ پریشان کن اور تکلیف دہ ہے۔ دنیا ایک افراتفری کی جگہ بن گئی ہے۔

ویڈیو کے اختتام پر انہوں نے امید ظاہر کی کہ کہا کہ دنیا ایک بہتر جگہ بن جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر