“ڈنکی” کی ریلیز سے قبل شاہ رخ خان کو بڑی دھمکی مل گئی
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو اپنی نئی آنے والی فلم “ڈنکی” کی ریلیز سے قبل بڑی دھمکی مل گئی ہے۔
حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شاہ رخ خان نے اپنی فلم “ڈنکی” کی ریلیز سے قبل “ASK SRK” سیشن رکھا جس میں ایک مداح نے اداکار کو ایسی انوکھی دھمکی دی کہ وہ مداح کو جواب دینے پر مجبور ہوگئے۔
عبدالرحمٰن نامی مداح نے شاہ رخ خان سے مخاطب ہوتے ہوئے دھمکی دی کہ “مجھ سے محبت کریں، ورنہ میں اپنی 4 بیویوں، 24 بچوں اور 50 پڑوسیوں کو ڈنکی دیکھنے کی اجازت نہیں دوں گا”۔
Bhai tu waise hi itna busy rehta hoga kahaan milega time kuch bhi aur karne ka. Please spend time with your kids and wives….play with the kids and take the wives for the film. #Dunki https://t.co/s5ee7jjfCq
Advertisement— Shah Rukh Khan (@iamsrk) December 2, 2023
مداح نے دھمکی دینے کے بعد شاہ رخ خان سے پوچھا کہ “کیا آپ اتنا بڑا نقصان برداشت کر سکیں گے؟”
شاہ رخ خان نے مداح کی مزاحیہ دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ “بھائی تو ویسے ہی اتنا مصروف رہتا ہوگا، کہاں ملے گا وقت کچھ بھی اور کرنے کا”۔
اداکار نے مزید کہا کہ “اپنے بچوں اور بیگمات کے ساتھ وقت گُزارو، بچوں کے ساتھ پیار سے پیش آوْ اور اپنی ساری بیویوں کو فلم ‘ڈنکی’ دکھانے لے کر جانا”۔
واضح رہے کہ ’ ڈنکی‘ 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائی گی، مبینہ طور فلم ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے جبکہ شاہ رخ خان ’ڈنکی‘ میں بالکل مختلف روپ میں دکھائی دیں گے جو ان کے مداحوں کو بہت پسند آئے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
