Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلمان خان کی نئی وائرل تصاویر دیکھ کر مداح حیران

Now Reading:

سلمان خان کی نئی وائرل تصاویر دیکھ کر مداح حیران
سلمان خان

سلمان خان کی نئی وائرل تصاویر دیکھ کر مداح حیران

بالی ووڈ کے بھائی جان، سلمان خان کی نئی وائرل تصاویر میں ان کی جسمانی تبدیلی نمایاں ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اداکار اپنے آنے والے پروجیکٹ ‘دی بل’ کے لیے تیار ہے۔

حال ہی میں، سپر اسٹار کی اپنے ممبئی اپارٹمنٹ میں مداحوں کے ساتھ چند تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آئی ہیں جس میں اداکار کی جسمانی تبدیلی کی جھلک نمایاں ہے، جس نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی ہے۔

 

سلمان خان کی ان کی زبردست جسمانی تبدیلی کی وائرل تصاویر نے مداحوں کو کافی حیران کر دیا ہے۔

ان کی تصاویر اور جسمانی تبدیلی کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اداکار اپنی آنے والی فلم ‘دی بل’ کے لیے سخت تیاری کر رہے ہیں۔

5 فروری کو، سلمان خان کے مداحوں نے X پر ان کے ساتھ لی گئیں تصاویر شیئر کیں جس میں اداکار ممبئی میں اپنے گلیکسی اپارٹمنٹ میں ان کے ساتھ پوز کر رہے تھے۔

 

Advertisement

ان تصاویر سے، یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اداکار ایک متاثر کن جسمانی تبدیلی کے ساتھ اپنی آنے والی حب الوطنی پر مبنی فلم ‘دی بل’ کے لیے تیار کر رہے ہیں، جو کہ فلم کے مرکزی کردار کے لئے بہت اہم ہے۔

خیال رہے کہ سلمان خان اور کرن جوہر 25 سال بعد ایک ساتھ فلم ’دی بل‘ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار سلمان خان ادا کریں گے، جس کی ہدایت کار وشنو وردھن ہیں، اور کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے۔

Advertisement

 

یہ فلم مبینہ طور پر ایک سچی کہانی پر مبنی ہے اور اس میں سلمان خان کو ایک نیم فوجی افسر کے طور پر پیش کیا جائے گا، جو مالدیپ میں 1988 کے دہشت گردانہ حملوں کے واقعات کو منظر عام پر لائے گا۔

Advertisement

فلم کی شوٹنگ فروری 2024 میں شروع ہونے والی ہے، فلم سلمان کی جانب سے اپنے مداحوں کے لیے 2025 کا عید کا تحفہ ہونے کی توقع ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ آئے ہیں لیکن میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھوں گی؛ ثانیہ مرزا
اداکارہ سوناکشی سنہا کا سلمان خان کے متعلق اظہار خیال
آئٹم سانگ نہ ہو پھر بھی فلموں میں کام نہیں کروں گی، فاطمہ آفندی
شوبز میں قدم رکھتے ہوئے اداکار منیب بٹ کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟
بھارتی سنگھ کی طبیعت ناساز، سرجری کیلئے اسپتال منتقل
ڈان 3 کیلئے لوکیشن تلاش کرنے کا سلسلہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر