Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا معاملہ، پی ٹی اے نے مخالفت کردی

Now Reading:

نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا معاملہ، پی ٹی اے نے مخالفت کردی
نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا معاملہ، پی ٹی اے نے مخالفت کردی

نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا معاملہ، پی ٹی اے نے مخالفت کردی

اسلام آباد: نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کے معاملے پر پی ٹی اے اور ایف بی آر میں ٹھن گئی۔

5 لاکھ سے زائد نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کے معاملے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے درمیان ٹھن گئی ہے جب کہ پی ٹی اے نے 5 لاکھ سے زائد سمز بلاک کرنے کی مخالفت کردی ہے۔

پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا عمل ہمارے نظام سے مطابقت نہیں رکھتا، بڑی تعداد میں خواتین مرد حضرات کے نام پر سمز استعمال کرتی ہیں جب کہ قانونی طور پر پی ٹی اے سمز بلاک کرنے کا پابند نہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ نان فائلرز کو نئی سمز کے اجراء پر کوئی پابندی نہیں لگائی جارہی، ٹیکس نیٹ میں آنے والوں کی سمز بحال کرنے کا کیا طریقہ کار ہوگا۔

پی ٹی اے کا جواب میں کہنا ہے کہ سمز بلاک کرنے سے ڈیجیٹلائزیشن کو نقصان پہنچے گا جب کہ بڑی تعداد میں سمز بلاک کرنے سے ٹیلی کام معیشت کو نقصان پہنچے گا۔

Advertisement

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ سمز بلاک کرنے کے حوالے سے طریقہ کار طے کیا جائے گا اور فائلرز کی سمز کی بحالی کیلئے بھی طریقہ کار طے کیا جائے گا۔

ایف بی آر نے موقف اختیار کیا ہے کہ سمز بلاک کرنے سے نان فائلرز کی حوصلہ شکنی ہوگی جب کہ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سمز بلاک کرنے کے علاوہ دیگر قانونی آپشنز پر غور کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صنعتوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
سی پیک دونوں ممالک کے لیے اہم منصوبہ ہے، ڈی سی ایم چینی سفارتخانہ
بچوں کی نشوونما میں کمی، وزیر اعظم کی زیرصدارت عالمی ماہرین کا اعلیٰ سطحی اجلاس
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرایوں میں کمی یقینی بنانے کا حکم
خوشخبری! پیپلز بس سروس اب کہاں شروع ہو رہی ہے؟
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کے معاملے پر جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر