
انڈسٹری میں مرد فنکاروں کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا رہا، اداکارہ نوال سعید
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نوال سعید نے کہا ہے کہ اُن کا انڈسٹری میں مرد فنکاروں کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا رہا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نوال سعید کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں اداکاراؤں کے مقابلے میں مرد فنکاروں کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا رہا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ مرد ساتھی فنکار اپنے ساتھیوں کے ساتھ نسبتاً بہتر رویہ اختیار کرتے ہیں کیونکہ مجھے جن چند بُرے تجربات کا سامنا کرنا پڑا وہ خواتین ساتھی فنکاروں کے ساتھ ہی پیش آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں حارث کے ساتھ کام کیا، ہم دونوں نے باہمی مشاورت کے ساتھ پراجیکٹ میں کام کیا۔ اس کے علاوہ سینیئر اداکار شہروز سبزواری اور زاہد احمد کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی اچھا تھا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
نوال سعید نے بتایا کہ انڈسٹری میں ابتدائی دنوں میں خواتین ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا مشکل لگا، ان کے ساتھ تجربہ اچھا نہیں رہا، تاہم اب ایسا نہیں ہے۔
اداکار کے مطابق شروع کے 2 ڈراموں میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ کاسٹنگ کے دوران ان اداکاراؤں نے ہدایتکاروں کو مشورے دیے کہ نوال کے علاوہ کسی اور کو کاسٹ کر لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں ساتھی اداکارائیں میرے بارے میں عجیب و غریب باتیں کرتی تھیں، میک اپ آرٹسٹ سے سوال کرتیں کہ کیا میں وگ پہنتی ہوں یا اسکن کیئر پروڈکٹس کونسے استعمال کرتی ہوں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News